Main Menu

سابق سیکریٹری خزانہ طارق باجوہ گورنر سٹیٹ بینک مقرر

TariqBajwaGSB

سابق سیکریٹری خزانہ طارق باجوہ کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کیا گیا ہے۔صدر ممنون حسین کی منظوری کے بعد طارق باجوہ کی تقرری کا نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا گیا ہے۔

سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے طارق باجوہ نے انیس سو اکاسی میں سول سروسز آف پاکستان جوائن کیا تھا۔ وہ مختلف وفاقی اور صوبائی عہدوں پر ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہے۔

دو ہزار دس سے دو ہزار تیرہ کے دوران انہوں نے پنجاب میں بطور سیکرٹری خزانہ پنشن سمیت مختلف شعبوں میں کامیاب اصلاحات پر نمایاں کام کیا۔طارق باجوہ دو ہزار تیرہ سے دو ہزار پندرہ کے دوران بطور چیئرمین ایف بی آر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*