Main Menu

مریضوں کو ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے:ڈاکٹر غیاث النبی طیب

DrGiasU

 پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا عزم انسانیت کی بلاتفریق خدمت اور مقصدہرشہری کی صحت و تندرستی کا تحفظ کرناہے،سٹوڈنٹس کو سب سے زیادہ ریسرچ ورک پر فوکس کرنے کی تلقین کرتا ہوں ، لاہور جنرل ہسپتال 1300 سے زائد بیڈز پر مشتمل لاہور کا دوسر بڑا سرکاری ہسپتال ہے جس میں مریضوں کو ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ، ہسپتال کی ایمرجنسی اور سرجیکل ٹاورکو آپس میں جوڑ دیا گیا ہے دیگر شعبوں کو آپس میں ملانے کے لئے منصوبہ بندی جاری ہے ، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج کو طبی تعلیم کامثالی ادارہ اور جنرل ہسپتال کوجدید طبی سہولیات سے آراستہ علاج گاہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

 ان خیالات کا اظہار پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔

ڈاکٹر غیاث نے بتاےا کہ ”صحت و تندرستی ہر شہری کا حق“ادارے کا ماٹو ہے اور یہاں پر پڑھنے والے سٹوڈنٹس کو اس بات کا درس دیا جاتا ہے کہ وہ بلاتفریق مریضوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔

ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو سہولیات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پروفیسر غیاث النبی کا کہنا تھا کہ لاہور جنرل ہسپتال کیونکہ بلاک کی شکل میں مختلف اوقات میں بنتا رہاہے اس لئے جہاں جگہ ملتی گئی ڈیپارٹمنٹ بنتارہا لیکن اب مریضوں کے لواحقین کو اپنے مریض ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے میری کوشش ہے کہ ہسپتال کے زیادہ سے زیادہ شعبوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑدوں تاکہ مریضوں کا ایک چھت کے تلے زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں زیادہ پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے ۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ایمرجنسی بلاک اور سرجیکل ٹاور کو آپس میں جوڑ دیا گیا جو آئندہ چند دنوں تک مریضوں کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ دیگر قریبی شعبہ جات کو آپس میں ملانے کے لئے منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔

 پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب کا کہنا تھا کہ پوسٹ گریجو یٹ میڈیکل کالج کو طبی تعلیم کامثا لی ادارہ اور جنرل ہسپتال کوجدید طبی سہولیات سے آراستہ علاج گاہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر8چھوٹی لیبز کو ختم کرکے ایک سینٹرل لیب بنائی ہے جو مریضوں کے لئے 24 گھنٹے کام کرے گی ۔ہمارے مستقبل کے منصوبوں میںمریضوں کے لواحقین اورڈاکٹروں اور سٹوڈنٹس کے لئے پارکنگ پلازہ کا قیام عمل میں لائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مشکل حالات کے باوجود ہسپتال کا فیزتھری مکمل کرلیا فیز ون کی اپ گریڈ یشن کا عمل جاری ہے ۔ ایمرجنسی تھیٹر اور سرجری کے شعبوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ۔

پرنسپل پوشٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا ہے کہ غیرنصابی سرگرمیاں طلبہ کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ طلبہ و طالبات سخت محنت کرتے ہیں۔ ان کو تفریحی سرگرمیوں اور کالج کی تقریبات کے بھرپور مواقع ملنے چاہئیں۔

انٹرویو: اشفاق مغل / تصاویر: شاہنواز

DrGiasUN






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*