Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

 پنجاب میں تعلیمی معیار بہتر ہورہا ہے:ڈائریکٹر فنانس ایگزیمنیشن کمیشن محمد پرویز

پنجاب ایگزیمنیشن کمیشن نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات میں ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو 70 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کا عمل شروع کردیا، کوشش ہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں اور رمضان المبارک کی آمد سے قبل تمام عملہ کو ان کی محنت کا معاوضہ مل جائے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر کو 25 ہزار فی کس ، پیپر کلکٹرزیومیہ 5 ہزار روپے فی کس ، ڈی ای او 10،10 ہزار روپے ، سپریٹنڈنٹ کو 700اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کو 600روپے یومیہ دیئے گئے ہیں جبکہ پرونشل مونیٹرنگ آفیشلز کو 5 ہزار روپے یومیہ دیئے گئے ہیں ۔ پی ای سی نے پرائمری اور مڈل سکولزکے امتحانات کی طرح شفاف عمل سے امتحانی عملہ کو رقم کی ترسیل کی ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار پنجاب ایگزایمےنےشن کمیشن کے نئے ڈائریکٹر فنانس محمد پرویز نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ محمد پرویز نے بتایا کہ پانچویں اور آٹھویں کلاس کے امتحانات کے لئے پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن نے 12719 سینٹر بنائے جس پر 1لاکھ 31 ہزار 366 نگران مقررکیئے۔ پیپر چیکنگ مرحلے کے لئے پی ای سی نے 1430 سینٹر بنائے جس میں 31 ہزار 826 اساتذہ نے پیپرمارکنگ کی ۔ نگرانی کرنے والے عملہ کو روزانہ 400 روپے کے حساب سے ادائیگی کی گئی ہے جبکہ پیپر مارکنگ کرنے والے اساتذہ کو 20 روپے فی پیپر کے حساب سے ادائیگی کی گئی ہے ۔

 ایک سوال کے جواب میں نئے ڈائریکٹر محمد پرویز کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے تعلیم پر فوکس کے باعث پنجاب میں تعلیمی معیار بہتر ہورہا ہے ۔ تعلیمی شعبے میں جدت آرہی ہے اور سٹاف کو اس سے آسانی مل رہی ہے اگر یہ سسٹم اسی طرح چلتا رہا تو آئندہ چند سالوں میں اس میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے ۔ ڈاکٹر اللہ بخش ملک کو سیکرٹری سکولز کا چارج ملنے کے حوالے سے محمد پرویز کا کہنا تھا کہ وہ ایک سینئر اور تجربہ کار ماہرتعلیم ہیں ان کی تقرری سے پنجاب کے سکولوں کا معیار تعلیم بہتر ہوگا۔

محمد پرویز نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تمام سٹاف کو ڈسٹرکٹ کلکٹرز آفیسرز کے ذریعے شفاف انداز میں ادائیگی کا عمل شروع کیا ہے اگر کسی کو 24 مئی تک رقم کی ادائیگی نہ ہوتو وہ ڈسٹرکٹ کلکٹرآفیس یا پی ای سی کے ہیڈ آفیس سے رابطہ کرے ۔

انٹرویو:اشفاق مغل / تصاویر: شاہنواز






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*