Main Menu

کوٹ لکھپت: سیمینار میں مصالحت انجمن کمیٹی کے قیام کا مطالبہ

uc229

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت مصالحت انجمن کمیٹی کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے گا :غلام حُسین بھٹی، چئیرمین، یوسی229 ، لاہور

 یونین کونسل 229، کوٹ لکھپت ، لاہور میں پانچ مئی کے دن وائز کے زیر اہتمام ایک سیمینار میں کیا گیا جس میں نہ صرف عورتوں کو پاکستان میں عورتوں کے تحفظ کے لیے بننے والے قوانین کے بارے میں آگاہی ملی بلکہ خواتین بحیثیت ذمہ دار شہری اپنے مقامی مسائل کو مقامی منتخب نمائندوں کے علم میں لائیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین غلام حسین بھٹی نے معلومات سے بھرپور سیمینار منعقد کرنے پروائز اور اس کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ وائز کا خواتین میں سیاسی شعور اُجاگر کرنا نہایت اہم اقدام ہے۔ خواتین علاقے کے مسائل سے بہت اچھے سے واقف ہوتی ہیں کیونکہ روزمرہ زندگی میں انھیں مقامی مسائل کا سامنا مردوں کی نسبت زیاہ کرنا پڑتا ہے۔ غلام حسین بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت مصالحت انجمن کمیٹی کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے گا اور اُس میں کم ازکم دو خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی نکاح رجسٹرار یونین کونسل کی طے شدہ نکاح فیس سے زیادہ پیسے لے گا تو اُس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

تقریب میں خواتین نے اپنے منتخب نمائندوں کے سامنے اپنے علاقے کے مسائل مثلاًلڑکیوں کے لیے سکول ، پینے کا صاف پانی، ٹیوب ویل کی فراہمی ، علاقے کی صفائی ستھرائی ، اور خواتین پر گھریلو تشدد جیسے مسائل کو اُجاگر کیا۔ وائس چئرمین اعظم گجر کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کمیونٹی کی طرف سے نشاندہی کیے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور اُمید کرتی ہے کہ کمیونٹی خود بھی ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔معاشرے میں تبدیلی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بطور ذمہ دار شہری ہم خود اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کریں گے۔

 بشری خالق ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، وائز نے تقریب میں اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وائز ایک سماجی تنظیم ہے۔جو عورتوں کے سیاسی ، سماجی اور معاشی حقوق کی جدوجہد اور انسانی حقوق کے شعور کی بیداری کے لیے فعال اور سرگرم ہے۔چونکہ قانون کی زبان سمجھنا ہر ایک کے لیے آسان نہیں ہوتی ، اس لیے وائز نے ” عورتوں کے تحفظ کے لیے قوانین” کو سادہ اور آسان فہم زبان استعمال کرتے ہوئے کتابچہ کی شکل دی ہے۔ تصاویر اور سادہ زبان کی وجہ سے ایک عام عورت ان قوانین کو بہت آسانی کے ساتھ سمجھبھی سکتی ہے اور معلومات باقی عورتوں تک بھی پہنچا سکتی ہے۔ بطور وائز ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مقامی نمائندے مصالحت انجمن کمیٹی کی تشکیل کا عمل جلد از جلد مکمل کریں گے۔ اور اُس میں عورتوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

 لیڈی کونسلر شکیلہ راشد، اقلیتی کونسلر سلیم صادق، جنرل کونسلرز شبیر حسین بھٹی، لیاقت علی گجر، فوجی بشیر ، سماجی کارکن آمنہ بی بی ، اور میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورکی ممبر نسیم بانو نے بھی شرکاءسے خطاب کیا۔ سیمینار میں خواتین ، ٹیچرز، طالبات، لیڈی ہیلتھ وورکرز ، اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Seminar UC 229, LHR (1) Seminar UC 229, LHR (2)

????????????????????????????????????

????????????????????????????????????

Seminar UC 229, LHR (4)






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*