Main Menu

کل بھوشن یادیو عام جاسوس نہیں: جاوید چودھری کا انکشافات بھرا کالم

javed-ch-guest-column

جاوید چوہدری پاکستا ن کی صحافتی دنیا کا ایک روشن ستارا ہے جس نے بہت تھوڑے عرصے میں بڑے بڑے کام کیئے ہیں۔بنیادی طور پر وہ ایک ایسے کالم کار ہیں جو دل میں اتر جانے والی تحریروں کو پڑھنے والوں کے سامنے لاتے رہتے ہیں اور تھکتے نہیں لیکن دوسری جانب ان کی تحریروں میں پاکستانیت ہر پل سبزہلالی پرچم کی طرح لہراتی نظر آتی ہے۔انکشافات بھی انہیں سامنے لانے آتے ہیںجو پڑھنے والے کے لیئے حقیقی طور پر ایک خبر ہوتے ہیں۔

جاوید چودھری کا ایکپریس اخبار میں 13 اپریل کا کالم بھارت کے جاسوس دہشت گر د کل بھوشن یادو کے بارے میں ہے جس میں انہوں نے کل بھوشن کی زندگی اور ان سے جڑے ہوئے دوسرے کرداروں کو ننگا کر کے پاکستان کے عوام کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

پاکستان میں لکھنے والوں کا ایک جہاں آباد ہے۔اس میدان میں قلم و سوچ کی تجربہ کاری اور انداز تحریرکے فن کے علاوہ حالات کے موسموں کے تیوروں کو جاننے کا ہنر رکھنے والوں کی بھی ایک قطارِ لامحدود ہے۔

سیاست پاکستان ڈاٹ کوم کے پلیٹ فارم سے ”مہمان کالم “کے عنوان سے گاہے بگاہے ایک خاص کالم کا انتخاب کیا جارہاہے۔ ہم ایسے میں ان اداروں اور کالم اور مضامین نگاروں کے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں جن کی تحریروں کے پھول ہم اپنے آن لائن اخبار کی کیاری میں اگانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس کی مہک سے ہر پاکستانی کو اپنے ارد گرد کی فضا معطر لگے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*