Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

علی چلڈرن اینڈ سرجیکل ہسپتال کے سٹاف اور ریسکیونمائندوں کی مشترکہ تربیتی مشق

علی چلڈرن اینڈ سرجیکل ہسپتال کے سٹاف اور ریسکیونمائندوں کی مشترکہ تربیتی مشق
علاقہ مکینوں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے، رانا عامر رضا کا عزم

مانگا منڈی (رانا اسامہ عامر سے )علی چلڈرن اینڈ سرجیکل ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر رانا عامر رضا نے کہا ہے کہ ریسکیو1122 کی تربیتی مشق سے سٹاف کے کام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی جبکہ ریسکیونمائندوں اور ہسپتال انتظامیہ کے مابین تعاون کی اس فضاکا اصل فائدہ علاقہ مکینوں کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کی صورت میں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو زعلی چلڈرن اینڈ سرجیکل ہسپتال مانگا منڈی میں ریسکیو1122کی تربیتی مشق کے موقع پر سیاست پاکستان کے نمائندے رانا اسامہ عامر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا عامر رضا نے کہا کہ مانگا منڈی اور اس کے آس پاس کے علاقہ مکینوں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ۔ ریسکیونمائندوں کی تربیتی مشق بھی اسی کوشش اور مشن کی ایک جھلک ہے ۔ انہوں نے مستقبل میں علی چلڈرن ہسپتال میں عوام کی سہولیات کے لیئے مزید مشقیں اور جدیدٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کے عزم کا اظہار کیا۔

rana usama amir ac






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*