Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

پاکستان: آبادی بیس کروڑ، ماہر ڈاکٹر صرف ستائیس ہزار

پاکستان کی آبادی دن بدن بڑھ رہی ہے جس سے صحت کے مسائل اور بھی سر اٹھار ہے ہیں ایسے میں کیا حکومت کی جانب سے عوام کی صحت کے رکھوالے ماہر ڈاکٹروں کی تعداد بڑھانے کے بارے میں کام ہو رہا ہے؟

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان کی بیس کروڑ آبادی کے لئے اس وقت 27 ہزار سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لیئے اس بات پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ڈاکٹروں کو مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرکے ماہر کے طور پر آگے آنا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کالج کے سینئر نائب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل ، نائب صدر نقیب اللہ اچکزئی، پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب شفیع ، میجر جنرل سلمان علی، پروفیسر محمد اصغر بٹ ، پروفیسر غلام مجتبی، پروفیسر وقار عالم جان،پروفیسر ارشد وحید ، ڈاکٹر سید وقار احمد ،ڈاکٹر جمال ناصر اور دیگر ممبران موجود تھے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*