Main Menu

موقع کی تلاش میں


موقع کی تلاش میں

عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار سیاستدانوں کو سیاست پاکستان اپنا پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے اگر آپ بھی اپنے نمائندوں کو سپورٹ کرنے کے خواہاں ہیں تو ہمیں ان کے بار ے میں info@siasatpakistan.com پرای میل کریں ۔

شاہد محمود آرائیں ایک ابھرتا ہوا سیاست دان جوبلدیاتی انتخابات میں پہلی مرتبہ قسمت آزمانے آیا ۔ناکامی نے اسے مایوس نہیں کیا بلکہ وہ آج بھی اپنے آپ کو عوامی نمائندہ تصور کرتے ہوئے لوگوں کے دلوں میں گھرکرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں چھوڑتا۔ آرائیں برادری کے جھنڈے تلے اہل علاقہ اس سیاستدان کا مستقبل بھی تابناک دیکھ رہے ہیں۔

رانا اعجاز عرف ججی ایک سادہ لوح سیاستدان جو عوام کی خدمت کے لیئے دوسری مرتبہ بلدیاتی انتخابات کے اکھاڑے میں اترا لیکن معمولی فرق سے ہارگیا۔ مستقبل میں اسے اپنی کامیابی کا قوی امکان ہے ۔

میجر(ر) اعجاز بھٹی یہ ایک تجربہ کار منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جو ماضی میں سیاسی اکھاڑوں کی زینت رہے ہیں پرانے مسلم لیگی مگراب پی ٹی آئی سے وابستہ ہوچکے ہیں ۔

رانا جمشید احمد نوجوان سیاستدان جس نے پی ٹی آئی کی چھتری کے نیچے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔اس کے حلقہ کے عوام کو اس نوجوان سیاستدان کا سیاسی مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے۔

محمد سلیم بھٹی آزاد حیثیت سے پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں جنرل کونسلر کا الیکشن لڑا تاہم انہیں حکمران جماعت کا ٹکٹ مل سکا نہ ہی کامیابی ملی ۔

حافظ محمد خالد تلاب سرائے سے تعلق رکھنے والے دلیر سیاستدان ہیں آزاد حیثیت سے بلدیاتی الیکشن لڑنے والے حافظ خالدمستقبل میں یہ بھی مسلم لیگ ن کی چھتری کے نیچے الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں۔

میاں جمیل شیخ مسلم لیگ ن کے یوسی 266 کے صدر ہیں ۔ کافی عرصہ سے مقامی سیاست میں چلے آرہے ہیں لیکن انہیں انتخابات کے ذریعے عوامی خدمت کا موقع میسر نہیں آسکا ہے ۔ پرانے مسلم لیگی ورکراور سپورٹر ہیں اور مستقبل میں سیاسی عمل میں کسی عوامی عہدہ کے متلاشی ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*