Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

عوامی نمائندے اپنے لیڈروں کے رحم وکرم پر

عوامی نمائندے اپنے لیڈروں کے رحم وکرم پر
کب اور کس حد تک اختیارات ملیں کس کو خبر

رپورٹ ۔ خواجہ فرخ سعید

عدالتی احکامات اور اپوزیشن کے دباو میں آکر بلدیاتی الیکشن کے جال میں پھنسنے والی مسلم لیگ ن حکومت کے لیئے منتخب میئرز کو اختیارات اور فنڈز کا اجرا ایک نیا مسئلہ بن گیا ۔ پاکستان بھر کی طرح پنجاب میں بھی لوکل باڈی الیکشن کے تمام مراحلہ اختتام پذیر ہوچکے ہیں اور اس کے نتیجہ میں لاہور میں مبینہ طور پرایازصادق گروپ اور فیصل آباد میں رانا ثنااللہ گروپ نے میئرشپ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی۔ پنجاب بھرمیں مسلم لیگ ن واضح اکثریت کے ساتھ میٹروپولیٹن، میونسپل کارپوریشن ،میونسپل کمیٹی ،ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسل کی سطح پر ہونے والے بلدیاتی معرکوں میں سرخرو ہوچکی ہے لیکن مسئلہ اب ان منتخب عوامی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز فراہم کرنے کا ہے جو آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔
مسلم لیگ کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذہن میں یہ سوالات یقینا اٹھ رہے ہونگے کہ انہیں کب تک ایم پی ایز اور ایم این ایز کے فنڈز پر ٹرخایا جاتا رہے گا ،کب تک وہ میٹروپولیٹن، میونسپل کارپوریشن ،میونسپل کمیٹی ،ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسل کے دفاتر کو عوامی خدمت کے لیئے ایک مثال بناسکیں گے ، نہ جانے انہیں ان کے عہدوں کے مطابق اختیارات کب ملیں گے اور یہ کہ انہیں ان کا اعزازئیہ ان کی جیت کے نوٹیفیکشن سے فنگشنل ہونے تک کا یکمشت ملے گا ، ملے گا بھی یا نہیں ۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ کیا انہوں نے لاکھوں روپے لگا کر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا جو فیصلہ کیا تھا وہ درست تھا بھی یا نہیں ۔ اس طرح کے سوالات یقینا مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے کھڑے ہونے والے عوامی نمائندوں کے ذہنوں میں ضرور گردش کرتے ہوں گے کہ ان کی حکومت ہونے کے باوجود انہیں اختیارات نہیں دیئے جارہے ۔
یونین کونسل 265 کے منتخب چیئرمین محمد طارق بٹ ، یونین کونسل 266 سے منتخب چیئرمین رانا احمد سعید ، یونین کونسلز 216,217 اور 218 سے منتخب ہونے والے مسلم لیگی نمائندوں جاسم اسلام بٹ ، رابعہ فاروقی اور خواجہ سعد فرخ اپنے وٹرز کے اعتبار پر پورا اترنے کے لیئے اپنی جیب سے خرچ کرکے منصوبوں کی تکمیل کے لیئے کوشاں ہیں ۔ عوام سے ان کی والہانہ محبت کا اظہار یہ ہے کہ طارق بٹ نے دس لاکھ روپے کی لاگت سے مانگا منڈی میں آراو فلٹرپلانٹ لگوایا ۔ رانا احمد سعید نے یونین کونسل کا دفتر نہ ہونے کا شکوہ کرنے کی بجائے اپنے گھر کو ہی علاقہ مکینوں کے لیئے دفتر بنالیا۔ رابعہ فاروقی نے اپنے علاقے میں گولہ تار لگواکراپنے علاقہ مکینوں کو بجلی کی بے ہنگم تاروں سے چھٹکارا دلادیاجبکہ جاسم اسلام بٹ اور خواجہ سعد فرخ اپنے اپنے علاقے کی سڑکوں کی مرمت سے لیکر پارکوں کی تازین و آرائش تک سب کام کرواچکے ہیں ۔
شامکی بھٹیاں یونین کونسل کے چیئرمین افتخار احمد بھٹی اور ڈسٹرکٹ کونسل قصور کے چیئرمین رانا سکندر حیات خاں بھی دن بدن اپنے عوام میں مقبولیت نئے ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*