Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

ترکی کے شہر استنبول کے نائٹ کلب حملے کا مشتبہ حملہ آورگرفتار

ترکی کی سیکورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے بعد سال نو کے موقع پر استنبول کے نائٹ کلب میں دہشت گردی کرنے والے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترک اخبار حریت اورڈیلی میل کے مطابق عبدالقادر ماشاری پوف کی عمر چونتیس برس ہے اور وہ ازبک شہری ہے جو غیر قانونی طریقے سے ترکی پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

گرفتار دہشت گرد کو استنبول کے نائٹ کلب سے پچیس میل دوری کے علاقے سے اس کے دوست کے گھر سے گرفتار کیا گیا ۔ اس موقع پر اس کا چار سالہ بچہ بھی موجود تھا۔ تاہم ترک حکومت کے ایک اہم عہدیدار نے بعد میں  آپریشن کے موقع پر بچے کی موجودگی کی تردید کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک سیکورٹی فورسز نے اس موقع پر لاکھوں یورو مالیت کی نقدی اور اسلحہ بھی برآمد کیا۔

یاد رہے کہ نئے سال کی تقریبات کے موقع پر مشتبہ حملہ آور نے استبنول کے نائٹ کلب میں فائرنگ کر کے انتالیس افراد کو ہلاک کر دیا تھا جس میں زیادہ تر کا تعلق مختلف عرب ممالک سے تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*