Main Menu

آگیا آگیا: جیت پاکستان، سیاست پاکستان کا پہلا تعارفی ایڈیشن آ گیا

1-16

جیت پاکستان اور سیاست پاکستان کے صحافتی سفر کا اہم قدم ۔خدا کے فضل وکرم اور دوست احباب کے تعاون اور دعاﺅں سے آج جیت پاکستان ڈاٹ کوم اور سیاست پاکستان ڈاٹ کو م کا پہلا تعارفی ایڈیشن شائع ہو گیا۔

اس ایڈیشن میں اہم شخصیات سے لیکر مقامی سطح کے نمائندوں، کھلاڑیوں اور منتظمین کی آواز اور ان کے کارناموں کو جگہ دی گئی ہے۔ حالات ِ حاضرہ اور پاکستان کی معاشی اور کھیلوں کے میدان میں مشکلات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ فوٹو گیلری میں سال بھر کے واقعات کو سجانے کی سعی کی گئی ہے اور دو ہزار سترہ کا خوبصورت کیلنڈر بھی شامل ہے جس میں خواتین شخصیات کو اس لیئے زیادہ اہمیت دی گئی ہے کہ آنے والے برسوں میں ہماری خواتین ملک کی ترقی و خوشحال میں اور بھی زیادہ حصہ لیتی نظر آرہی ہیں۔

آنے والے تعارفی ایڈیشن کا انداز اور معیاریقینی طور پر اس سے بھی بہتر ہوگا جس میں جیت پاکستان اور سیاست پاکستان ایک بارپھر ایسے لوگوں کی آواز اور کارنامے سامنے لائے گا جن کو ہمارا روایتی میڈیا نہ ہونے کے برابر لفٹ کرواتا ہے۔

ایک بار پھر دوست احباب کا شکریہ جنہوں نے اس پہلے تعارفی ایڈیشن میں اپنی بساط سے بڑھ کر ساتھ دیا اور امید ہے کہ ان کا ساتھ آگے بھی ہماری رہنمائی اور جیت پاکستان اور سیاست پاکستان کو عوامی اور ملکی صحافت کے لیے ایک دمکتا ستارہ بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔

انشااللہ صحافت میں جدت اور محنت کا سفر جاری رہے گا۔

شکریہ

ایڈیٹر: اشفاق مغل

 

 

1-162-15

3-144-135-12 6-117-10 8-9

 

 

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*