Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

عوام دھرنوں کی سیاست کو مسترد کردیں۔ خواجہ سعد فرخ

انٹرویو۔ خواجہ سرمد فرخ
تصاویر ۔ایم عرفان

ہمارے قارئین کے لیے اپنا مختصر سا تعارف کروائیں گے ؟
پاکستان مسلم لیگ جوائنٹ سیکرٹری لاہور اور پی پی 151 کا کواڈینیٹر ہوں ۔ آئندہ عام انتخابات میں یونین کونسل 219 سے چیئرمین کا امیداوار تھا لیکن پارٹی اور بڑوں کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اس عہدے کی قربانی دی آئندہ بھی پارٹی کا ہر فیصلہ دل سے قبول کروں گا۔ عظیم باپ کا بیٹا ہوں اور مجھے اپنے والد پر فخر ہے ۔

saad kh sp 6
سیاست کا شوق کب اور کیسے ہوا؟
سیاست کا شوق اس لیئے ہوا کیونکہ میرے داد اابو خواجہ محمد رمضان (مرحوم )اور میرے والد خواجہ فرخ سعیداقبال ٹاو¿ن ویلفیئرسوسائٹی کے بانی عہدیدار رہے اور علاقے کے بزرگوں سے سن کے کہ میرے دادا اور والد کی علاقے کے لیے بہت کاوشیں ہیں ان کے اس مشن اور شوق کی تکمیل اور اپنے علاقے کی ترقی کی خاطر سیاست کے میدان میں سکول دور سے ہی قدم رکھا۔ سکول دور میں طالبعلموں کے تعلیمی اور معاشی مسائل حل کروانے کے لیئے کردار ادا کرنا میرے لیے باعث فخرتھا ۔ شروع سے ہی مسلم لیگ ن کی سپورٹ کی ۔اب پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل 218 سے وائس چیئرمین کا الیکشن اپنے علاقے کی بھرپور سپورٹ کے ساتھ لڑرہا ہوں۔
اپنے حلقے کے عوام کے کون سے مسائل حل کروائے ؟
ہمارے حلقے کے نمائندے خواجہ احمدحسان( مشیروزیراعلیٰ پنجاب) اور سید توصیف شاہ (پولیٹیکل سیکرٹری حمزہ شہباز شریف) کی راہنمائی میں بے شمار کام جن کا ذکر کرنا ممکن نہیں البتہ ان میں سے چند ایک بتا دیتا ہوں ۔ دس سال سے زائد عرصہ سے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں علاقہ مکینوں کی خواہش پر تعمیرکروائیں ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیئے فلٹریشن پلانٹ لگوائے ، ٹیوب ویل لگوائے ، سیوریج اور صاف پانی کے لیئے الگ الگ لائنیں بچھوائیں، پی ایچ اے کی مدد سے اجڑے میدان آباد کیئے ، پارکوں کی رونقین بحال کروائیںاورسٹریٹ لائٹس نصب کروائیں۔ اس کے علاوہ امن کمیٹیاں قائم کروائیں ، عوام اور پولیس کے درمیان دوریاں ختم کروائیں۔
مستقبل کے منصوبوں میں کون سے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا ارادہ ہے ؟
ہمارے علاقے کا سب سے بڑا مسئلہ قبرستان کا نہ ہونا تھاجو علاقہ مکینوں کی درخواست پر خواجہ احمد حسان اور سید توصیف شاہ کی کاوشوں سے اب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ایک قبضہ گروپ سے جگہ واگزار کرواکروہاں قبرستان بنانے کا حکم دیا گیا ہے جس پر کام جلد شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ کمیونٹی سینٹر اور مڈل کلاس سکول کیsaad kh sp 7 عمارت کی تعمیر کا حکم بھی وزیراعلیٰ کی طرف سے ہوچکا ہے ۔ یہ منصوبے اس وقت اہل علاقہ کی اہم ضرورت ہیں جن پر مستقبل قریب میں کام شروع کروادیں گے 

saad kh sp 8
عام انتخابات میں آپ کے علاقے سے مسلم لیگ ن کو شکست ہوئی اس پر کیا کہیں گے ؟
یہ بات درست ہے کہ ہمارے علاقے جہاں میاں نواز شریف کو پیار کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے لیکن بدقسمتی سے عوام تبدیلی کے جھوٹے نعروں کے دھوکے میں آکر سونامی میں بہہ گئی جس کا اب انہیں بہت پچھتاوا ہورہا ہے ۔ علاقہ مکینوں کو اس پر بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی رونقیں دیکھتے ہوئے دھاندلی کے جھوٹے دعویے کرنے والوں کو اپنے ووٹ سے جتوایا اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار سمجھنے والے خواجہ احمد حسان اور سید توصیف شاہ جیسے بے لوث نمائندوں کو پیچھے رکھا ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ گزشہ دو سالوں میں جتنا کام خواجہ احمد حسان اور سید توصیف شاہ نے اپنے مقامی نمائندوں اور عوام کی خواہش پر کروایا اتنا کام پورے لاہور میں کسی ایم پی اے اور ایم این اے نے بھی نہیں کروایا۔ ہمارے ساتھ والے حلقے میں بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چوہدری اختر رسول رکن پنجاب اسمبلی کی سیٹ ہار گئے لیکن قومی اسمبلی کی سیٹ پر ایاز صادق کی فتح اور بعدازاں ان کے سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے سے بہت خوشی ہوئی ۔ سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ تھی کہ ایاز صادق کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کھڑے تھے جو اپنے سیٹ ہارنے پر آج تک دھاندلی کا شور مچارہے ہیں۔
اپنی فیملی بارے کچھ بتانا پسند کریں گے ؟
جی بالکل ! میرا تعلق ایک باعزت خاندان سے ہے ۔ میرے دادا خواجہ محمد رمضان (مرحوم )ایک باعزت سماجی شخصیت تھے۔ میرے والد خواجہ فرخ سعید پاکستان میں صحافت کا ایک سچا کردار ہیں۔ اس کے علاوہ میرے چھوٹے بھائی خواجہ سرمد فرخ بھی میرے والد محترم کے نقش قدم پر ہیں ۔ میرے بڑے بھائی خواجہ سلمان فرخ ایک بینکر ہیں ۔ ہم چھ بہن بھائی ہیں ۔ شادی گھر والوں کی مرضی سے ہوئی ۔ گھر کی رونق خواجہ ایان ہیں جو سب کو اپنی شرارتوں سے خوش رکھتے ہیں۔ گھر میں آنے والی ننھی پری ریحام بھی گھروالوں کی توجہ حاصل کررہی ہے ۔ سب بہن بھائیوں کی تربیت میں والدہ محترمہ کا کردار سب سے اہم ہے ۔ یہ ہماری مختصر سی فیملی ہے ۔
آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹروں کو کیا پیغام دینا چاہئےں گے ؟
بس یہی کہوں گا کہ وہ عام انتخابات کی طرح دھاندلی کا شور مچانے والوں اور دھرنوں کے کپتان کے پیچھے جانے کی بجائے پاکستان مسلم لیگ ن کے نمائندوں کو کامیاب کرکے میاں نواز شریف کی کامیاب پالیسیوں کا ساتھ دے کرپاکستان کی ترقی کے سفر میں اپنا حصہ ڈالیں ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*