Main Menu

برطانوی سنگر جارج مائیکل کا لندن میں انتقال

مشہور گلوکار جارج مائیکل ترپن سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے۔ جارج مائیکل نے اپنے کیریئر کا آ غاز اسی ّکی دہائی میں ویم نامی بینڈ سے کیا تھا اور بعد میں سولو سنگنگ(اکلوتے گلوکاری) کا سلسلہ شروع کیا۔

شمالی لندن میں پیدا ہونے والے مائیکل کی چار دہائیوں پر مشتمل کیریئر میں ایک کروڑ البمز فروخت ہوئیں جارج مائیکل کے مشہور البمز میں ‘فیتھ’ اور ‘لسن ود آوٹ پریجوڈس اور۔۔۔وولیئم ون` شامل ہیں۔ برطانوی چارٹس میں ان کے سات گانے سر فہرست رہے جن میں CARE LES WHISPERS اور فیتھ شامل ہیں۔

مائیکل نے تین برٹ ایوارڈ اور دو گریمی جیتے۔ جارج مائیکل کا زوال ان کے منشیات کے استعمال کے باعث شروع ہوا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*