Main Menu

شہید کیپٹن کے لیئے تمغہ جراءت، غازی صوبیدار کے لیئے تمغہ بسالت کا اعلان

captain-rooh-ullah-martyred

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں پولیس کے اس تربیتی مرکز کا دورہ کیا جہاں پیر اور منگل کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے60 تربیتی اہلکاروں کو شہید کر دیا اور خود جوابی کاروائی میں واصل جہنم کر دیئے گئے۔ دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے میں پاک آرمی کے دوجوانوں کیپٹن روح اللہ اورنائب صوبیدار محمد علی کا کردار اہم تھا جن میں سے ایک اس مہم کے دوران شہید اور دوسرا زخمی غازی ہو ا۔

آرمی چیف نے تربیتی پولیس مرکز کے حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے کیپٹن شہید کے جذبہ شہادت کو سلام پیش کیا اور کیپٹن روح اللہ شہید کے لیے تمغہ جرات اور زخمی نائب صوبیدار محمد علی کے لیے تمغہ بسالت کا اعلان کیا۔

دونوں فوجی افسروں کو اعزازات دہشت گردوں کیخلاف دلیرانہ کارروائی پر دیئے گئے۔ کیپٹن روح اللہ اور نائب صوبیدار محمد علی نے خودکش حملہ آور کو ہلاک کیا۔

شہید کیپٹن روح اللہ کا تعلق پچاسویں بلوچ رجمنٹ سے تھا۔

2army-men-martyerd-in-quett

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر ان کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی موجود تھے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*