Main Menu

لیموں کا عرق اور شہد کے کرشمے

lemon-and-honey

شہد اور لیموں کے استعمال سے انسانی صحت کو لاحق کئی بیماریوں سے کرشماتی طور پر نجات مل جاتی ہے۔ کرسٹل ڈیوس نامی امریکی تھراپسٹ نے ایک سال تک روز صبح نہار منہ لیموں کا عرق اور شہد کو گرم پانی میں ملا کر پیا اور ان کے بقول اس کے اثرات کرشماتی ہیں۔

اس خاتون تھراپسٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اس عرصہ کے دوران بخار، فلو یا معدے کی کسی بیماری کا سامنا نہیں ہوا جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ مکسچر صبح استعمال ہونے والی پہلی چیز ہوتی ہے جو نظام ہاضمہ کو حرکت میں لاکر آنتوں اور دیگر اعضاءکو ہائیڈریٹ کرتی ہے۔اسی طرح شہد اور لیموں کا پانی قبض کو دور کرتا ہے جبکہ یہ پیشاب آور کا کام کرتے ہوئے پیشاب کی نالی کی صفائی بھی کرتا ہے اور اس میں انفیکشن کا خطرہ کم کرتا ہے۔

تھراپسٹ کا مزید کہنا ہے کہ یہ مشروب نظام ہاضمہ کے عمل میں مدد فراہم کرتا ہے، کیونکہ لیموں جگر کو خوراک ٹکڑے کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ شہد جراثیم کش ہونے کے باعث لوگوں کو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے تحفظ دیتا ہے اور زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے۔ یہ مکسچر یہ صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنے کے لیے بھی مددگار مشروب ہے۔

کرسٹل ڈیوس کے مطابق لیموں جلد کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ خون کے نئے خلیات کے بننے میں بھی مدد دیتا ہے جس سے جلد جگمگانے لگتی ہے۔پانی اور شہد جراثیم کش، ایک ہارمون کولیگن کی مقدار بڑھانے اور شفا بخش بھی ثابت ہوتا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*