Main Menu

علیگڑھ سکول انتظامیہ کی جانب سے طالبعلموں کی ذہنی اور فنی صلاحیت جانچنے کے لیئے نمائش کا اہتمام

img_03101

علیگڑھ سکول انتظامیہ کی جانب سے طالبعلموں کی ذہنی اور فنی صلاحیت جانچنے کے لیئے نمائش کا اہتمام
کلاس 4 بلو کے ہونہار طالبعلم ولید بن شاہد کے ماڈرن ہوم کے نمونے کو خاصی پذیرائی ملی ،والدین اور بچوں کی توجہ کا مرکز رہا

مانگا منڈی (رپورٹ۔ شاہد حسین) علیگڑھ پبلک سکول و کالج کے زیراہتمام ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں کلاس چہارم سے ایف اے تک کے بچوں اور بچیوں نے حصہ لیا۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے عیدلاضحی کی چھٹیوں سے قبل طالبعلموں کی ذہنی اور فنی صلاحیت کو پرکھنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔ نمائش میں رکھے گئے 200 سے زائد ماڈلز میں اسلامیات ،سائنس ، آرٹس، مینہ کاری ، شہری اور دیہی زندگی بارے منظر کشی کی گئی تھی ۔کلاس 4 بلو کے ہونہار طالبعلم ولید بن شاہد کے ماڈرن ہوم کے نمونے کو خاصی پذیرائی ملی اور نمائش میں والدین اور بچوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ نمائش میں خانہ کعبہ کا ماڈل ، دیہی زندگی ، چڑیا گھر اور ماحول کو آلودہ کرنے والے کارخانوں اور افراد کی منظر کشی بھی والدین کی توجہ کا مرکزرہی ۔ نمائش کو دیکھنے کے لیئے بچوں کے والدین کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی جو خوبصورت ماڈلز کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنواتی رہی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*