Main Menu

انگلستان اور ویلز میں اسمِ محمد ﷺ مقبول ترین

Muhammad-pbuh

مسلمان چاہے اپنے ممالک میں رہنے والے ہوں یا غیر مسلم ممالک میں, رحمت اللعالمین حضرت محمدﷺ کے چاہنے والے مسلمان کے ہاں جب بچے کی ولادت ہوتی ہے تو ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسمِ محمد ان کے نومولود کے نام کا حصہ بنے۔

بین الاقوامی میڈیا میں آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق انگلستان اور ویلز میں نئے پیدا ہونے والےبچوں میں سب سے مقبول نام محمد قرار دیا گیا ہے۔

برطانیہ کے محکمہ شماریات (او این ایس) کی جانب سے 2015 کے مقبول ترین ناموں کی فہرست جاری کی گئی جس میں بظاہر سرفہرست ہے مگر پھر بھی محمد نام کو سب سے مقبول قرار دیا گیا ہے۔

برطانوی روزنامے انڈیپینڈنٹ کے مطابق اسمِ محمد چار مختلف سپیلنگ سے لکھا جاتا ہے
Muhammad
Muhammed
Mohammad
Mohammed
لیکن چونکہ اسمِ محمد کا مطلب ایک ہی ہے لہذا جب ان سب ہجوں والے ناموں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا تو یہ 7570 بچوں کا نام نکلا جبکہ نمبرون پر موجود اولیور نام 6941 بچوں کا تھا۔

برطانوی محکمے کے مطابق محمد نام مقبولیت کے اعتبار سے سرفہرست سو ناموں میں پہلی بار 1924 میں داخل ہوا تھا جس کے بعد سے اس کی مقبولیت میں ہر گزرتے برس اضافہ ہورہا ہے۔اس کی ایک ممکنہ وجہ برطانیہ اور ویلز میں مسلم آباد ی میں اضافہ ہے جو اس وقت مجموعی آبادی کے پانچ فیصد حصے کے برابر ہے۔

اس سے پہلے 2014 میں بھی محمد نام برطانیہ میں سرفہرست رہا تھا جبکہ اس سال عمر، علی اور ابراہیم بھی پہلی بار سو مقبول ترین ناموں میں شامل ہوئے تھے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*