Main Menu

اپنے شہری کو قابو کریں!الطاف حسین کے خلاف ریفرنس برطانیہ کے حوالے

protest-agianst-altaf-in-lo

پاکستان نے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف ریفرنس برطانیہ کو بھجوا دیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق یہ ریفرنس وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ نے نہ صرف کراچی کی عوام کو تشدد پر اکسایا بلکہ ملک کے خلاف نعرے بھی لگوائے۔

اس ریفرنس کے ساتھ الطاف حسین کی تقریر اور اپنی جماعت کے لوگوں کو تشدد اور بدامنی پر اکسانے کے شواہد بھی برطانوی حکام کو فراہم کردیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق اس ریفرنس میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نے نہ صرف برطانوی بلکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے لہذا ان کےخلاف برطانوی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔

الطاف حسین کے خلاف ریفرنس بھیجنے کے بعد پاکستانی حکام نے برطانوی حکام سے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائی سے متعلق پاکستانی حکومت کو بھی آگاہ کرے۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے جلسے میں الطاف حسین نے نہ صرف پاکستان کے خلاف نعرے لگوائے بلکہ اپنے کارکنوں کو تشدد پر بھی اکسایا جس کے بعد پاکستان میں موجود ایم کیو ایم کی قیادت نے اپنے قائد سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*