Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

محلہ احمد آباد کی نئی آبادی کا سیوریج سسٹم ناکارہ ،بارش کے باعث گندہ پانی گھروں میں داخل

محلہ احمد آباد کی نئی آبادی کا سیوریج سسٹم ناکارہ ،بارش کے باعث گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل
گندے پانی سے وبائی امراض پھوٹنے اور مکانات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ،نمازیوں کے لیئے مسجد جانا بھی محال

 
ایم پی اے چوہدری گلزار گجراور ایم این اے ملک افضل کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب کے دیہی پروگرام ”پکیاں سڑکاں تے سوکھے پینڈے“ کے ایک کھرب 50 ارب روپے کے خطیر بجٹ میں سے کچھ محلہ احمد آباد کی سڑک پر بھی لگادیں ۔علاقہ مکینوں کا مطالبہ

مانگامنڈی(رپورٹ:رانا اسامہ عامر)محلہ احمد آباد کی نئی آبادی کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے اورچندگھنٹوں کی مسلسل بارش کے باعث گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔ سیوریج ملے بارش کے گندے پانی سے جہاں علاقے میں وبائی امراض پھوٹنے اور مکانات کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے وہیں اس ناپاک پانی سے گز ر کر نمازیوں کے لیئے مسجد جانا بھی محال ہوچکا ہے ۔علاقہ مکینوں نے گندے پانی میں کھڑے ہوکراپنے محبوب لیڈروں کی توجہ اس سنگین مسئلے کی طرف مبذول کرواتے ہوئے درخواست کی ہے کہ محلہ احمد آباد کے نشیبی حصے میں نئی سیوریج لائن بچھاکر اورمحلہ احمد آباد کی نامکمل مرکزی سڑک کو مکمل کرکے ان کے بچوں کو مختلف بیماریوں اور ان کے مکانوں کو منہدم ہونے سے بچایا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کی اہم آبادی محلہ احمد آباد کی نئی آبادی کے مکینوں کو ملک بھر میں جاری بارشوں کے سلسلے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ گزشتہ دو دن سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے ان مکینوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل کردیا ہے ۔ نئی آبادی کے لیئے سیوریج سٹم کی ناقص سہولیات کے باعث بارش کا پانی کٹروں میں جانے کی بجائے گلیوں اور لوگوں کے گھروں میں جمعہ ہونا شروع ہوگیا جس کے باعث علاقہ مکین اپنے محبوب لیڈروں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔ یونین کونسل 266 سے جنرل کونسلر کی نشست حاصل کرنے والے ملک آصف بھی احتجاج میں ان علاقہ مکینوں کے ساتھ شریک ہوئے اور ایم پی اے چوہدری گلزار گجراور ایم این اے ملک افضل کھوکھر سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دیہی پروگرام ”پکیاں سڑکاں تے سوکھے پینڈے“ کے ایک کھرب 50 ارب روپے کے خطیر بجٹ میں سے چندلاکھ محلہ احمد آباد کی سڑک پر بھی لگادیں تاکہ محلہ احمد آباد کی نئی آبادی سکھ کا سانس لے سکے ۔

14103013_589824844522475_3330733970941317622_o 14068410_589824994522460_3741396299852156661_o14124485_589824881189138_1537890359465989167_o 14125518_589824931189133_6456429767182838491_o 14125702_589824714522488_2181916378672158658_o






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*