Main Menu

بیلجیئم: پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا، سفیرنغمانہ ہاشمی نے پرچم کشائی کی

independance-day-in-belg

khawaja-zafar2ستر واں یوم آزادی پاکستان، آزاد کشمیر اورمقبوضہ کشمیر کی طرح دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں نے دیارِ غیر میں بھی بھر پورجوش و خروش سے منایا۔

یورپ کے اہم ملک بیلجیئم میں مقیم تمام شہروں اور چھوٹے علاقوں سے پاکستانیوںکی ایک بڑی تعداد نے پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں شامل ہو کر آزادی کا جشن منایا۔

اس موقع پر بچے ، بوڑھے اور مردو زن نے اپنے لباسوں پر دل کے قریب پاکستان کے سبزہلالی پرچم کا بیچ لگا رکھا تھا۔

سفیرِ پا کستان نغمانہ ھاشمی نے پرچم کشائی کی اور روایتی طور پر صدر پاکستان وزیر اعظم پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا ۔

تقریب کے شرکاءقومی ترانہ، قومی نغمے اور دلوں کو گرمانے والی تقاریر سے محظوظ ہو ئے۔

بیگم نجمہ حمید سنیٹر نے پروگرام میں حصہ لینے والیے ہونہاروں میں انعامات تقسیم کیئے۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*