Main Menu

ہنڈااٹلس کارپاکستان لمٹیڈمیں سبزاور سفید رنگ سے بناہنڈاکارماڈل کیک کاٹ کرپاکستان کا جشن آزادی منایاگیا

honda 05

ہنڈااٹلس کارپاکستان لمٹیڈمیں جشن آزادی کی شاندارتقریب
سبزاور سفید رنگ سے بناہنڈاکارماڈل کیک کاٹ کرپاکستان کا جشن آزادی منایاگیا

مانگا منڈی (رپورٹ:زاہد مغل) ملک بھر میں جشن آزادی کی خوشی میں تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلے کے تحت پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ہنڈا اٹلس کارپاکستان لمیٹڈنے بھی پاکستان کے یوم آزادی کو ایک منفردانداز میں منانے کی تقریب کااہتمام کیا۔ مانگا منڈی میں قائم اس فیکٹری میں ملکی اور غیرملکی انجینئرزنے اپنے ورکروں کے ساتھ ملکرکارکی شکل میں سفیداور سبز رنگ سے بنے بڑے کیک کو کاٹ کر جشن آزادی کی تقریب کا آغاز کیا۔ فریش کریم سے بنے اس کیک کوانتہائی خوبصورتی اور مہارت سے سجایا گیاتھا کہ جوبھی اس کیک کودیکھتا یہ کیک اس کے دل میں اترجاتا۔اس موقع پر غیرملکی انجینئرزاور ان کی فیملی کے علاوہ پاکستان میں ہنڈااٹلس کاربنانے والے سینکڑوں ورکربھی موجودتھے ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*