Main Menu

حکومت کا85کروڑ روپے لاگت سے مانگا منڈی سول ہسپتال کی تزین و آرائش کا منصوبہ مکمل

DSCF1441

وزیراعظم میاں نواز شریف کا وعدہ ممبر قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے وفاکیا
چیئرمین یوسی 265 مانگا محمد طارق بٹ اور چیئرمین یوسی 266تالاب سرائے رانا احمد سعید کی کاوشوں سے علاقے کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات میسر آگئیں

مانگا منڈی (رپورٹ:زاہد مغل )وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مانگا منڈی کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اسے ممبر قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے 85 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 ماہ کر اندر مکمل کرکے پورا کردیا ۔

سول ہسپتال کی تزین و آرائش سے نہ صرف ہسپتال کے عملہ کو اپنے اوقات کار پورے کرنے میں آسانی ہوگی بلکہ علاقے کے ہزاروں مریض بھی ہسپتال میں موجود جدید سہولیات سے فیض یاب ہوسکیں گے ۔ مانگا منڈی میں سرکاری ہسپتال کی حالت زار سے ہر کوئی پریشان تھا لیکن حکومت نے اس کی تازین و آرائش کا وعدہ پورا کرکے مانگا منڈی کے عوام کا درینہ مسئلہ حل کردیا ہے ۔

اتوارکے روز ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان اورمسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے مقامی راہنماوں ملک محمد عمران شفیع ، چیئرمین یوسی 265 مانگا محمد طارق بٹ اور چیئرمین یوسی 266تالاب سرائے رانا احمد سعید سمیت دیگررہنماوں اور کارکنوں نے سول ہسپتال کی تزین و آرائش مکمل ہونے پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شیریف کا شکریہ ادا کیا اور مانگا منڈی کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کارکنوں نے مسلم لیگی راہنماوں کا انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیا اور مسلم لیگ ن کے مشہور نعرے ’’دیکھو دیکھو کون آیا؟شیر آیا شیرآیا ‘‘کی گردان کرتے ہوئے اپنے لیڈروں اور عوام کا لہوگرمایا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*