Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

منشیات فروش ،اشتہاریوں اور ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے،محمدرئیس علی

محمداقبال چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، ایک کلو30گرام چرس برآمد

دنیاپور (ڈاکٹرکاظم بلوچ)منشیات فروش ،اشتہاریوں اور ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ سٹی محمدرئیس علی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ علاقہ کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لوں گا۔ میرے علاقے میں منشیات فروشوں کو علاقہ بدر ہونے پر مجبور کردونگا، انہوں نے کہا کہ ڈی پی او لودہراں اسد سرفراز خان کی ہدایت پر دنیاپور شہر کے گردونوا ح میں منشیات فروشوںکے خلاف کریک ڈاﺅن کر نے کے لئے DSP/SDPOسرکل دنیا پورمہرمحمداسحاق سیال کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی محمدرئیس ،ایس آئی محبوب حسین،اے ایس آئی عامرندیم اور کانسٹیبلان محمد بلال ،محمداحمد،ندیم حیدر اورمحمد جاویدپر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی۔ جنہوں نے انتھک محنت اور اپنی محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر محلہ پٹیالوی کے رہائشی محمداقبال کوچرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ایک کلو30گرام چرس برآمد کرلی ،مقدمہ درج ،دریں اثناءمخبر نے اطلاع دی کہ منشیات فروش عامرعلی کہروڑچوک پرسواری کی انتظارمیں کھڑاہے جبکہ اس کے پاس شراب بھی موجود ہے ،تھانہ سٹی پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر21لیٹرشراب برآمد کر لی، مقدمہ درج کردیاگیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*