Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

وائس آف چولستان فاﺅنڈیشن چولستان کی تعمیر ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمہ وقت تیارہے ،عابدحمیدقریشی۔۔۔۔۔ لودھراں اور دنیا پور کی مزید خبریں

وائس آف چولستان فاﺅنڈیشن چولستان کی تعمیر ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمہ وقت تیارہے ،عابدحمیدقریشی

ABID QURESHI

دنیاپور (بیوروچیف)وائس آف چولستان فاﺅنڈیشن چولستان کی تعمیر ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمہ وقت تیارہے ،تفصیلات کے مطابق وائس آف چولستان فاﺅنڈیشن (رجسٹرڈ) کے سرپرست عابدحمیدقریشی نے کہا ہے کہ چولستان چولستانیوں کیلئے جنت ہے اور چولستان کی اہمیت کو کسی بھی طرح نظرانداز نہیںکیا جا سکتا اور چولستان میں سیاحت فروغ دینے کیلئے چولستان میں 30تاریخی قلعوں، محلوں اور تفریحی مقامات کی تعمیر،صاف پانی کی فراہمی،موزی بیماریوںکاخاتمہ،چولستانی ثقافت کو فروغ،تعلیم عام اورچولستان کے حسن میں نکھار پیدا کرنا ہوگا اور چولستان اپنے سینے میں ہزاروںصدیوں کی تاریخ رکھتا ہے اگر چولستان کو خصوصی توجہ مل جائے تو چولستان میں جہالت،بیماریاں،بے روزگاری اور مسائل ختم ہوجائے گے اور وائس آف چولستان فاﺅنڈیشن(رجسٹرڈ) بھی چولستان کی تعمیر ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمہ وقت تیارہے اور سرکاری ونیم سرکاری اداروں کے ساتھ ملکر چولستان میں تعلیم،صحت،صاف پانی کی فراہمی،موزی بیماریوں اور چائلڈ لیبرکا خاتمہ اور چولستانیوں کا جائز حقوق کی آواز اٹھائے گی اور چولستان میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور معاونت کریگی اور ہم چولستان کے کئی مقامات میں حکومت سے درخواست کرینگے کہ وہ ہمیں جگہ فراہم کریں تا کہ ہم ان جگہوںمیں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں اورکمپنیوں ،اورسیزپاکستانیوں اورمخیرحضرات سے مل کر اعلیٰ معیار کے سکول،ہیلتھ سینٹر، پلے گراونڈ اور مسافر خانے بنائیں گے تا کہ مقامی اور راستہ بھولنے والوں کو ہمارے سینٹروں سے ریلیف مل سکے ۔

مایہ ناز آل راﺅنڈرمحمد شکیل نے الثانی کرکٹ کلب ڈولہ آرائیں کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کااعلان کر دیا

دنیاپور (بیوروچیف) محمد شکیل 339/W.Bکے مایہ ناز آل راﺅنڈر نے الثانی کرکٹ کلب ڈولہ آرائیں کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کااعلان کر دیا۔ کپتان اور نگزیب ، محمدسعید ،شاہا بہرام ، عابد، عرفان ،اللہ دتہ، نے مایہ ناز آل راﺅنڈرمحمد شکیلکواپنی ٹیم میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال و نعت خواں محمد امجد فرید صابری کا قتل افسوسناک ہے، قاری محمد ریاض

QARI RIAZ

دنیاپور (بیوروچیف)بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال و نعت خواں محمد امجد فرید صابری کا قتل افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کاا ظہار انجمن فروغ تجوید و قرات پاکستان کے مرکزی چیئر مین قاری محمد ریاض ساجد الازہری نے گزشت روز میڈیا کے نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محمد امجد فرید صابری جیسے عاشق رسول  کا قتل حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ پاکستانی قوم ایک اچھے قوال و نعت خواں سے محروم ہو گئی ہے ۔ قاری محمد ریاض ساجد الازہری نے قوال و نعت خواں محمد امجد فرید صابری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے خاندان گہری ہمدری کا اظہار کیا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملزموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دے ۔

قبضہ گروپ مافیا نے میرے احاطہ پرقبضہ کرلیاہے اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہاہے، مرید حسین
قبضہ گروپ مافیاکے خلاف تادیبی کاروائی کرکے مجھے انصاف اورجانی تحفظ فراہم کیا جائے

MUREED HUSSAIN

دنیاپور (بیوروچیف)قبضہ گروپ مافیا نے میرے احاطہ پرقبضہ کرلیاہے اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہاہے، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کو دی جانے والی درخواست میں مرید حسین ولد خوشی محمد قوم سدھو جٹ ساکن 327/W.Bنے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے چھوٹے بچے ہیں اور وہ غریب آدمی ہے، محمد بخش ولد فضل دین قوم جٹ سدھواوراس کے ساتھیوںنے ان کا جیناحرام کر رکھا ہے اور زبردستی فصل گندم تقریباً 100من اٹھالی اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اس کے علاوہ سائل کے رقبہ کے بنے توڑ کر آہستہ آہستہ قابض ہوتا جا رہا ہے ۔آئے روز پانی توڑنا ،دھمکیاں دینا معمول بنا لیا ہے ۔ اس کے علاوہ چک ہذا میں واقع سائل کے ایک احاطہ پر بھی قابض ہو گئے ہیں اور آئے روز خوف و ہراس پھیلانے کی غرض سے ہوائی فائرنگ بھی کرتے ہیں۔ سائل نے افسران بالا سے ملزم کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*