Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

صحافیوں سے ناروا سلوک بند کیا جائے ورنہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، ڈاکٹر کاظم عباس بلوچ

صحافی یوسف گل کوسچ لکھنے پرقتل کی دھمکیاں، پاکستان میڈیاکونسل رجسٹرڈ کے عہدیداروں کا احتجاج

دنیاپور (ڈاکٹرکاظم بلوچ) غریبوں کی حمایت اور سچ لکھنے پر صحافی کو قتل کی دھمکیاںصحافی ےوسف گل نے ڈی ایس پی صدر سرکل لودھراں سے کاروائی کی استدعا کر دی صحافیوںسے ناروا سلوک بند کےا جائے ورنہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے پاکستان میڈےا کونسل رجسٹرڈ کے عہدیداروں کا احتجاج ۔ تفصیل کے مطابق لودھراں کے سینئر صحافی اور پرےس کلب کے ممبر یوسف گل کو غریبوں کی حماےت کرنے پر اور سچ پر مبنی خبریںشائع کرنے پر قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیںجس پر صحافی یوسف گل نے ڈی ایس پی صدر سرکل لودھر اں عبدالرحیم لغاری کو درخواست دےتے ہوئے موقف اختےار کےا ہے کہ عبدالکریم نامی شخص ساکن و اہی موٹن مل لودھراں کے سسرالےوں کی حماےت وغےرہ کرتا رہتا ہوں اس رنجش کی بناءپر عبدالکریم اس کے خلاف جھوٹی درخواست بازی کرتا رہا ہے گذشتہ رو ز پولےس تھانہ سول لائن بہاولپور نے بھی یوسف گل کے خلاف دی گئی عبدالکریم کی جھوٹی درخواست خارج کردی تھی اسی رنجش کی بناءپر عبدالکریم نے مسلح پسٹل ہوکر دو نامعلوم مسلح ملزمان کو ہمراہ ملا کر نزدیک پل گوپال یوسف گل کو روک لےا اور کنپٹی پر پسٹل رکھ کر قتل کرنے کی دھمکی دی اس پر صحافی یوسف گل نے ڈی ایس پی صدر سرکل لودھراں سے فوری کاروائی کا مطالبہ کےا ہے۔ جبکہ پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کے ضلعی چیئرمین محمد منیرچوہدری ، ضلعی صدر ڈاکٹر کاظم عباس بلوچ ، ضلعی جنرل سیکرٹری راﺅ فخر الزمان قمر ، ضلعی انفارمےشن سیکرٹری شاہد حسےن بھٹی ، سینئرصحافیوںچوہدری شوکت ورک ، محمد اعجاز شاہ ، اعجاز بھٹہ ، محمد عمران شاہد اور پاکستان میڈیا کونسل سے مطالبہ کےا ہے کہ صحافیوں سے ناروا سلوک بند کےاجائے آئے روز صحافیوں کو قتل کی دھمکیاں ملتی رہتی ہیںجس پر پولےس کوئی کاروائی عمل مےںنہ لاکر صحافیوں سے نارواسلوک کررہی ہے۔ یوسف گل کا فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کےا جائے ۔ ورنہ صحافی احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

چک نمبر 255/WBچالیس سالہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ،مخالفین کے گھروں کو آگ لگا کر لوٹ مار

پولیس کی سرپرستی میں سب کچھ کیا گیااور پولیس مزید نقصان چاہتی ہے،متاثرین کی میڈیا سے گفتگو

dunyapur newsدنیاپور (ڈاکٹرکاظم بلوچ)چک نمبر 255/WBچالیس سالہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ،مخالفین کے گھروں کو آگ لگا کر لوٹ مار ،پولیس کی سرپرستی میں سب کچھ کیا گیا۔ پولیس مزید نقصان چاہتی ہے : متاثرین کی میڈیا سے گفتگو ،تفصیلات کے مطابق چالیس سال قبل سپرا براری نے وڑائچ برادری کے بزرگ کو قتل کر دیا جس پر دشمنی کا یہ سلسلہ شروع ہوا۔ چند روز قبل وڑائچ برادری نے سپرا برداری کے ایک فرد خالد کو قتل کر دیا جس پر آج سپرا برادری نے علی الصبح 8/10افرادنے مسلح ہو کر وڑائچ برادری کے گھروں کو پیٹرول چھڑ کر آگ لگا دی جس سے گھر کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ متاثرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سپرا برادری نے پولیس کی سرپرستی میں ہمارے گھروں کو آگ لگا ئی ہے ۔پولیس نے چند روز قبل متاثرین کے گھروں سے جانور کھول کر سپرا برادری کے گھروں میں باندھ دیے تھے۔متاثرین نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف کی فضا ءپائی جاتی ہے۔ وڑائچ برادری گھروں کو چھوڑ کر چلے گئے ہیںان کا کہنا ہے کہ پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی جس کی وجہ سے مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے ۔

ماہ مئی بیٹ سسٹم کے تحت230مقدمات کی انکوائری مساجد میں کر کے فیصلے کئے گئے ، اسد سرفراز خان
172مدعیوں کے گھر میں FIR’sکی ترسیل کو یقینی کیاگیا،37مقامات پر ناجائز قبضہ کو روک کر کاروائی کی گئی

DPO LODHRANدنیاپور(ڈاکٹرکاظم بلوچ) ماہ مئی بیٹ سسٹم کے تحت230مقدمات کی انکوائری مساجد میں کر کے فیصلے کئے گئے ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایت پرگزشتہ ماہ مئی میں ضلع بھرکے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران نے بیٹ سسٹم کے تحت230مقدمات کی انکوائری مساجد میں کر کے فیصلے کئے گئے ، 42عام آدمیوں کی بارات کو سیکورٹی فراہم کی گئی تاکہ خوشی کی تقریب بحفاظت سر انجام دی جا سکے پولیس اور عوام کے درمیان دوریوں کو ختم کرنے اور باہمی اعتماد پیدا کرنے کے لیے162جنازوں میںپولیس افسران نے شرکت کی،242کیش وین کی اسکورڈکی گئی ، 306مساجد میں شادی بیا ہ و دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ نہ کرنے کے اعلانات کے ساتھ ساتھ172مدعیوں کے گھر میں FIR’sکی ترسیل کو یقینی گیا ،37مقامات پر ناجائز قبضہ کو روک کر کاروائی کی گئی ،03پانی چوری کے مقدمات درج کیے گئے ،139کرایہ داران کو چیک کیا گیا ، 176عدالتی واشتہاری مجرمان کو گرفتار ، 141 رہاشدہ مجرمان کی چیکنگ، 02گمشدہ بچے کو والدین سے ملوایاگیا، 943وارنٹ اور سمنات کی تعمیل اور موٹر سائیکل چوری کی واردات میں کمی کے لئے 375موٹر سائیکل جو کہ بغیر پارکنگ اسٹینڈ کے کھڑے تھے انہیں پارکنگ اسٹینڈ پر کھڑا کرایا گیا ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*