Main Menu

عید کی آمد، خود ساختہ مہنگائی میں بتدریج اضافہ، ضروریاتِ زندگی کی قیمتیں آسمان پر

eid-ul-fitar

دکانداروں نے مرضی کے ریٹ منتخب کر لیئے۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب۔عوام مشکلات کا شکار۔نوٹس کا مطالبہ

سرائے مغل (نامہ نگار)عید کی آمد، خود ساختہ مہنگائی میں بتدریج اضافہ۔ضروریاتِ زندگی کی قیمتیں آسمان پر۔دکانداروں نے مرضی کے ریٹ منتخب کر لیئے۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب۔ مانیٹرنگ نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی ۔ غریب عوام کا عید کی خوشیوں سے محروم ہونیکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل، ہلہ ،پتوکی اور گردو نواح میں عید کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان امڈ آیا۔خود ساختہ مہنگائی نے غریب عوام کے ہوش اڑا دیئے۔دکاندار وں نے مرضی کے ریٹ منتخب کر لیئے ہیں جنکی وجہ سے روز بروزمہنگائی میں بتدریج اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔لوگوں کی کثیر تعداد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عید کے قریب آتے ہی دکانداروں نے خود ساختہ طور پر ہر چیز کی قیمت پچاس فیصد تک بڑھا دی ہے جسکی وجہ سے خریداری تو درکنار چیزوں کو ہاتھ لگانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔اشیائے خوردو نوش کے ساتھ ساتھ عام استعمال کی گھریلو اشیائ،گارمنٹس،کپڑے اور دوسری اشیاءبھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔انہوں نے موجودہ حکو مت اور اسکی غلط پالیسیوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مانیٹرنگ نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی۔ناجائز منافع خور عوام کو مسلسل لوٹنے میں مصروف ہیں لیکن پرائس کنٹرول کمیٹیاں ،حکومتی کارندے اور حکام ِ بالا کے افسران جانے کہاں غائب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مہنگائی اسی رفتار سے بڑھتی رہیتو غریبوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی مانیٹرنگ کر کے انہیں فعال بنایا جائے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے تاکہ غریب لوگ بھی عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

غیر نمونہ ،سرخ اورسبز نمبر پلیٹیں لگانے والے چار افراد گرفتار

قصور ( بیورورپورٹ)غیر نمونہ ،سرخ اورسبز نمبر پلیٹیں لگانے والے چار افراد گرفتار، لاڈو سپیکر پر گانے چلانے اور اشتہار تقسیم کرنے والے دو افراد گرفتار، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت و ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد ایوب گجر نے موٹر سائیکلوں پرسرخ، سبز اور غیر نمونہ نمبر پلیٹیں لگانے والے عابد، طالب بھٹی، علی رضا اور آصف کو موٹر سائیکلوں سمیت حراست میں لے لیا جبکہ بابا مٹھوہ شاہ کے عرس پر لاڈو سپیکر پر آونچی آواز میں گانے چلانے پر وارث اور کیری ڈبہ پر سپیکر لگا کر اشتہار تقسیم کرنے والے جاوید اقبال کو کیری ڈبہ سمیت حراست میں لےکر الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

بستی لارڈ خاں میں 100کے وی کا ٹرانسفارمر دوسری بار جل گیا

قصور ( بیورورپورٹ)بستی لارڈ خاں میں 100کے وی کا ٹرانسفارمر دوسری بار جل گیا، پہلی بارواپڈا اہلکاروں کو 15ہزار روپے دوسری بار رشوت نہ دینے پر چار پانچ دن بعد لگانے کا وعدہ، لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کی طرف سے 200کے وی کا ٹرانسفامر لگانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق بستی لارڈ خاں کا پانچ دن میں دوسری بار 100کے وی کا ٹرانسفارمر جل گیا پہلی بار جلنے پر واپڈا اہلکاروں کو 15ہزار روپے دئیے گئے جس پر اسی دن رات کو ٹرانسفارمر لگا دیا گیا، جبکہ دوسری بار جلنے پر دوبارہ رشوت طلب کی گئی، اہل علاقہ کے انکار پر واپڈا اہلکاروں نے کہا کہ چار یا پانچ دن تک ٹرانسفارمر لگا دیا جائے گا، اہل علاقہ نصیر احمد خاں، حاجی عزیز دین سابقہ جزل کونسلر، حاجی ایاض، چوہدری نور احمد خاں سابقہ نائب ناظم، ماسٹر حمید خاںکے مطابق ہمارے علاقہ میں لوڈ زیادہ ہے جس کی وجہ سے ایک سال میں دس بار ٹرانسفارمر جل جاتا ہے، اور اکثر ولٹیج بھی کم رہتے ہیں، ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بستی لارڈ خاں میں 200کے وی ٹرانسفارمر مہیا کیا جائے تاکہ آئے روز کی پریشانی سے نجات مل سکے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*