Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا میرامشن ہے: محمدرئیس علی

منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا میرامشن ہے: محمدرئیس علی

دنیاپور (ڈاکٹرکاظم بلوچ)منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا میرامشن ہے، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ سٹی محمدرئیس علی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، منشیات فروشوں کی میرے علاقے میں کوئی جگہ نہ ہے۔منشیات فروشوں کے خاتمے تک کریک ڈاﺅن جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او لودہراں اسد سرفراز خان کی ہدایت پر دنیاپور شہر کے گردونوا ح میں منشیات فروشوںکے خلاف کریک ڈاﺅن کر نے کے لئے DSP/SDPOسرکل دنیا پورمہرمحمداسحاق سیال کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی محمدرئیس ،ایس آئی محبوب حسین،اے ایس آئی رمضان جانی اور کانسٹیبلان بلال احمد،محمداحمد،ندیم حیدر اور محسن علیپر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی۔ جنہوں نے انتھک محنت اور اپنی محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر345/WBکے رہائشی منشیات فروش محمد اسلم کے بھانہ پر چھاپہ مارا اور محمد اسلم کوشراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 60لیٹرشراب اور چالوبٹھی معہ سامان کشیدبرآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ،دریں اثناءمخبر نے اطلاع دی کہ چک نمبر345/WB میں بھینی اتیرا کے رہائشی محمد شاہداپنے ڈیرہ میں شراب کشید کر رہا ہے محمد شاہدکے ڈیرہ پر چھاپہ ماراگیااور20لیٹرشراب اور60لیٹرلہن برآمد کر کے مقدمہ درج کردیا گیا۔

حکومت عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرے جھوٹے وعدے کرنا نوا ز لیگ کی عادت رہی ہے : جام محمد رمضان

دنیاپور (ڈاکٹرکاظم بلوچ)حکومت عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرے جھوٹے وعدے کرنا نوا ز لیگ کی عادت رہی ہے،تفصیلات کے مطابق ان خےالات کاا ظہار پےپلزےوتھ آرگنائزےشن عجمان کے صدر جام محمد رمضان نے صحافےوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ لودھراں کے عوام کا 2.5کے لے کرآنا لودھراں میں یونیورسٹی اور فلائی اوور کی ذمہ داری لودھراں کے ایم این اے جہانگیر خان ترین کی رہی ہے ۔عوام نے جہانگیر خان ترین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور لودھراں کی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں۔الیکشن کے دوران حکومت وقت نے جو 2.5ارب کا اعلان کیا تھا وہ خواب تھا یا لودھراں کی عوام کے ساتھ دھوکہ ۔لودھراں کی عوام کے ساتھ اتنی نا انصافی، نوکریوں کا اعلان کیا جاتا ہے فارم فیس جمع کرنے کے لیے اس کے بعد نوکریوں پر بین لگادیا جاتا ہے صرف اس لیے لودھراں کی عوام نے حکومت وقت کو وٹ نہیں دیا۔ الیکشن کے دوران بڑے بڑے دعوے کرنے والے اب خاموش کیوں ہیں جہانگیر خان ترین نے بھی لودھراں کی عوام سے وعدہ کیا تھا مجھے اسمبلی بھیجو میں سب سے پہلے 2.5ارب لے آﺅں گا لودھراں کی عوام نے نیا چہرہ سمجھتے ہوئے جہانگیر خان ترین کو کامیاب کیا لیکن جہانگیر خان ترین نے بھی اپنا وعدہ بھول گئے ،نواز لیگ نے تو عوام سے جھوٹ بولنا معمول بنایا ہوا ہے ۔

شہربھر میں گندگی کے ڈھیر اورجگہ جگہ گندے پانی کے کھڑے ہونے سے عوام کا گزرنا محال
سیوریج کاپانی گھروں میں داخل جس کی وجہ سے مکانوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں

دنیاپور(ڈاکٹرکاظم بلوچ)بستی نورپیر ،فیضان مدینہ روڈسمیت شہربھر میں گندگی کے ڈھیر اورجگہ جگہ گندے پانی کے کھڑے ہونے سے عوام کا گزرنا محال ہو گیا۔تالاب کا منظر پیش کرنے والے گندے پانی سے مچھروں کی موجیں ۔تفصیلات کے مطابق بستی نور پیرسمیت پورے شہر میں گندگی کے ڈھیروں نے عوام میں بیماریاں پھیلانا شروع کر دی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سیوریج لائنیں بند ہو جانے کی وجہ سے گندے پانی کے جمع ہو جانے سے تالاب کا منظرپیش کرنے والی جگہوں پر مچھروں نے بسیرا کر رکھا ہے عوام میں بیماریاں پھیلنا شروع ہو گئی ہیں۔ٹی ایم اے ڈینگی کے خاتمہ کے لئے صرف سیمیناروں تک محدود ہے۔ بستی نورپیرکی گلیاں گٹرابلنے کی وجہ سے تالاب کامنظرپیش کرنے لگیں اور سیوریج کاپانی گھروں میں داخل جس کی وجہ سے مکانوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور لاکھوں کا نقصان ،نمازیوں کا گذرنابھی محال ہوگیا،گھروں مےں پانی بھر گیا،عوام سراپا احتجاج۔کئی بار شکایات کرنے کے باوجود ٹی ایم اے نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،ڈی سی او لودہراںاور حکام اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ کو ہدایات کی جائے کہ وہ شہر بھر کو صاف ستھرا رکھنے کے اقدامات کرے تا کہ شہری صاف ستھرے ماحول میں رہ کر زندگی گزار سکے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*