Main Menu

صرف بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دینے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑجائے گا ، چین

china-and-pakistan-presiden

 پاکستان کی ہر فورم میں مکمل حمایت کرتے ہیں: چینی صدر،پا کستان ”ون چائنہ پالیسی“ کی مکمل حمایت کرتا ہے، صدر پاکستان

پاکستان اور چین نے خطے میں امن و استحکام کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دینے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑجائے گا ، رکنیت کے حوالے سے امتیاز نہ برتا جائے جبکہ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ”ون چائنہ پالیسی“ کی مکمل حمایت کرتا ہے ، چین کی جانب سے ڈرون حملوں کی مذمت پر اس کے مشکور ہیں ، پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے ، آئندہ بھی دونوں دوست ممالک ملکر خطے کی بہتری کیلئے کام کرینگے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور چینی صدر شی جن پنگ نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں نے خطے میں امن و استحکام کیلئے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ، دونوں رہنماﺅں نے عالمی برادری پر واضح کیا کہ صرف بھارت کونیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دینے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا اس لئے رکنیت سازی کے معاملے امتیاز نہ برتا جائے۔

اس موقع پر صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، رواں سال منتخب صنعتی زون پرکام جلد شروع کیا جارہا ہے اور پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائے گا اس کے لئے پاکستان کی حکومت ، افواج اور عوام پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے ڈرون حملوں کی مذمت پراس کے مشکور ہیں ، ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی و خود مختاری کے خلاف ہےں اس لئے عالمی برادری ہماری خود مختاری کا احترام کرے۔انہوں نے کہاکہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*