Main Menu

پاکستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت پچاس ڈگری پہنچ گیا

heatwave0706

ملک کے بیشتر حصوں میں قیامت خیز گرمی ،درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھونے کو تیار ،محکمہ موسمیات نے گرمی کی یہ لہر آئندہ 4روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی یہ لہر آئندہ 4روز تک جاری رہے گی۔12بجے تک سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ اور موہن جو داڑو میں ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، نواب شاہ ،رحیم یار خان اور بہاولنگر میں 45، سکھر، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بھکر میں درجہ حرارت 44، حیدرآباد، بہاولپور، خانپور،ملتان،ساہیوال،اوکاڑہ اور جھنگ میں 43 ، کوٹ ادو میں 42، فیصل آباد،لیہ میں 41 ، ڈیرہ غازی خان ، گجرات اور جہلم میں 40، جوہرآباد اور منڈی بہاوالدین 39، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ 38، لاہور اور تربت میں 37، کراچی میں 36 جبکہ گوادر ، جیوانی ،پسنی میں درجہ حرارت 34ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور کا موسم بھی پیر کے روز گرم اور خشک رہا محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ سے زیادہ 22 فیصد تک رہے گا۔ ہلکی ہوا بھی چلتی رہے گی جبکہ دو روز بعد درجہ حرارت میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*