Main Menu

سرہالی خورد میں کبوتر بازی کا مقابلہ، اعجاز عرف جج فاتح

قصور(بیورورپورٹ) نواحی گاﺅں سرہالی خورد میں کبوتر بازی کا مقابلہ، اعجاز عرف جج نے اول پوزیشن حاصل کرکے دس ہزار روپے نقدی و موٹر سائیکل جیت لی، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گاﺅں سرہالی خورد میں کبوتر بازی کا مقابلہ ہوا، جس میں مصطفی آباد، سوا اصل، گرین کوٹ، جیون سنگھ والا، بھولیکی، سرہالی کلاں، تھ دیال سنگھ، بستی غریب اللہ ودیگر علاقوں سے آنے والے 30کبوتر بازوں نے حصہ لیا جبکہ سرہالی خورد کے رہائشی اعجاز عرف جج دودھی نے اول پوزیشن حاصل کرکے دس ہزار روپے نقدی و موٹر سائیکل جیت لی۔

پٹرولنگ پولیس نے 20 لیٹر دیسی شراب پکڑ لی

قصور(بیورورپورٹ)پٹرولنگ پولیس نے رکشہ پر شراب لےجانے والے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس مصطفی آباد کے اے ایس آئی تنویر احمد نے دوران گشت ایک رکشہ کو چیک کیا جس میں اسد قریشی 20لیٹر دیسی شراب فروخت کرنے کےلئے لے جا رہا تھا، جسے گرفتار کرکے پولیس تھانہ مصطفی آباد کے حوالے کر دیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے تنویر اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا

قصور (میاں کاشف /تحصیل رپورٹر )راجہ جنگ کے نواحی گاوں متہ کے قریب مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا،تفصیلات کے مطابق بتایا گیا کہ 45سالہ نصیر احمد اپنے کھیت میں پانی لگا رہا تھا کہ اس دوران ایک ہنڈا موٹر سائیکل پر آنے والے نا معلوم مخالفین نے مبشر کو کہا کہ وہ اپنے ماموں نصیر احمد کو بلوائے ۔جب نصیر احمد قریب حویلی میں آیا ہی تھا تو مخالفین نے فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے۔

سکول کی چھٹیوں میں کام سیکھنے کے خواہش مند طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش

قصور (میاں کاشف /تحصیل رپورٹر )دالگرا بازار قصور میں دکان پرکام کرنے والے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی زبردستی کوشش،بچے کے والد نے پولیس کو درخواست دے دی تھانہ اے ڈویثرن کے علاقے ساگ والی گلی کے رہائشی محمد آصف نے پولیس کو درخواست جمع کروائی کہ سکول کی چھٹیاں ہونے پر اس نے اپنے 9سالہ بیٹے عثمان غنی کو جو پانچویں جماعت کا طالب علم ہے اسکو ں کام کرنے کے لیے دکان پر بھیجا تھا کہ اسکو ں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

کھیتوں میں کام کرنے والی خاتون گرمی کی شدت کے باعث دم توڑگئی

قصور (میاں کاشف /تحصیل رپورٹر )گنڈاسنگھ کے نواحی علاقے بازید پور میں گرمی کی شدت میں نڈھال خاتون دم توڑگئی ۔تفصیلات کے مطابق شریفاں بی بی دیگر عورتو ں کے ساتھ کھیت میں مکئی کی فصل میں کا م کر رہی تھی کہ اچانک گرمی کی شدت کے باعث بے ہوش ہوگئی ۔ طبی امداد کے لیے اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑگئی ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*