Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

مستحق افراد کی امداد جاری رکھیں گے، حاجی اکبر بھٹی

بلوٹاؤن بھی غربا کی امداد میں پیش پیش ہے، سی ای او بھٹی رئیل اسٹیٹ

مانگا منڈی(سیاست پاکستان) کورونا وئرس کی مہلک وباء سے پریشان تنگ دستوں کے معاشی تحفظ کے لئے مانگا منڈی کے مخیر حضرات میدان میں آگئے۔ بھٹی رئیل اسٹیٹ بلو ٹاون کے سی ای او حاجی اکبر بھٹی بھی مقامی مستحق افراد کی داد رسی کرنے والوں میں شامل ہوگئے۔ حاجی اکبر بھٹی مانگا منڈی اور کوٹ اسد اللہ کے ضرورت مند افراد کو اس جان لیوا وباء کے آغاز سے ہی راشن کی فراہمی کر رہے ہیں لیکن وہ اس کا تذکرہ کرنے سے گریزاں تھے۔ سیاست پاکستان کے اسرار پر انہوں نے بتایا کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے ضرورت مند افراد کی مالی معاونت کرکے اپنی آخرت سنوارنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اکبر بھٹی کا کہنا تھا کہ بلو ٹاؤن کے سی ای او سعد نذیر بھی ضرورت مند افراد کی مالی مدد کررہے ہیں۔ اکبر بھٹی نے علاقہ میں سیاست پاکستان کے نمائندوں کی نشاندہی پر مزید مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*