Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات میں تاخیر ہماری غلطی تھی، پرویز خٹک

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم سے تاخیر ہوئی لیکن مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں میزبان عادل شاہ زیب سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نہ صرف مولانا فضل الرحمان بلکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

نہ صرف مولانا صاحب بلکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ غلطی مانتے ہیں کہ ہم سے تاخیر ہوئی لیکن مولانا صاحب مذاکرات سے انکار نہیں کریں گے۔ یہ سب کچھ وزیراعظم کے احکامات پر ہو ر ہا ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کی بڑی بات میں کہا کہ ہم اپنی غلطی مانتے ہیں کہ ہم سے تاخیر ہوئی لیکن مولانا فضل الرحمان مذاکرات سے انکار نہیں کریں گے۔ یہ سب کچھ وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر ہو ر ہا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے اپنے رہنماؤں کو بیان بازی سے باز رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس وقت پاکستان انتہائی سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کردار سب کے سامنے ہو گا اس ملک کی بہتری کے لیے جو کچھ ہو سکتا ہے ہم کریں گے اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بات آگے چل سکے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*