Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

یمنی باغیوں نے حکومتی فورسسز کو شکست دے کر عدن پر قبضہ جمالیا

یمنی باغیوں نے حکومتی فورسسز کو شکست دے کر عدن پر دوبارہ قبضہ جمالیا۔۔۔ علیحدگی پسند تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی علاقے پر کنٹرول کے بعد شمالی علاقوں سے حوثی باغیوں کا قبضہ بھی چھڑوائیں گے۔۔۔

یمن کے علیحدگی پسندوں نے جنوبی بندرگاہ سے حکومتی فورسسز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے دارلحکومت عدن کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔۔۔

حکومتی سکیورٹی حکام نے علیحدگی پسندوں کے وفاقی دارلحکومت پر قبضے کی تصدیق کردی ہے۔۔۔

دوسری جانب علیحدگی پسند تنظیم جنوبی عبوری کونسل کے ترجمان ہیتھم نذر نے بھی شہر کے داخلی و خارجی راستوں، سرکاری عمارتوں اور ایئرپورٹس پر اپنے مکمل کنٹرول کا اعتراف کیا ہے۔۔۔

یمنی باغی بدھ کے روز ابیان صوبے میں داخل ہوئے اور ایک دن میں ہی انہوں نے حکومتی فورسسز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے علاقے پر اپنا قبضہ جمالیا۔۔۔

یمنی باغی 1990 سے علیحدگی پسند تحریک چلا رہے ہیں۔۔۔ باغیوں اور حکومتی فورسسز کے درمیان کئی سالوں سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں ایرانی حمایت یافتہ ہوتی باغی بھی شامل ہیں۔۔۔  






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*