Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

مشرقی محاذ پر کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے یہ بات آج  فارمیشن ہیڈکواٹرز گلگت کے  دورہ کے موقع پر فارمیشن کمانڈرز سے خطاب میں کہی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سخت موسم اور دشوار گزار علاقوں کے باوجود دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ پر پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے،افواج کی تیاری اور پیشہ وارانہ مہارت قابلِ تعریف ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے۔

اس سے قبل فارمیشن ہیڈکوارٹر گلگت پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*