بھارتی ریاستی دہشت گردی: مقبوضہ کشمیر میں ایک اور کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں بھارتی فوج نے آج اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ نوجوان کو جس کی شناخت عدنان چنا کے نام سے ہوئی ،بھارتی فوجیوں نے قصبے کے علاقے” Gund Brath “میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ادھر بھارتی حکام نے بزرگ رہنما اور جماعت اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل غلام قادر لون کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔غلام قادر لون کو ہندواڑہ کے”Kralgund “پولیس اسٹیشن طلب کیاگیا اور انہیں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔
« ICJ rejects India’s plea to ‘acquit, release & return’ Kulbhushan Jadhav (Previous News)
(Next News) غزہ میں اسرائیلی فورسز نے ظلم کی انتہا کردی »