Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

عالمی عدالت انصاف کا بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کے خلاف بڑا فیصلہ

عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے دنیا کے سب سے بڑے جمہوریت کے چیمپئن کہلوائے جانے والے ملک بھارت کے دہشت گردو جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کردی ہے۔ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بدھ کو کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کا فیصلہ عالمی عدالت انصاف کے صدر جج عبد القوی احمد یوسف نے سنایا جس میں کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کرتے ہوئے مو¿قف اپنایا کہ پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کو سنائی جانے والی سزا کو ویانا کنونشن کے آرٹیکل 36 کی خلاف ورزی تصور نہیں کیا جاسکتا۔
عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا پاکستانی فوجی عدالت کا فیصلہ منسوخ کرنے اور حوالگی کی بھارتی استدعا بھی مسترد کردی اور حسین مبارک پٹیل کے نام سے کلبھوشن کے دوسرے پاسپورٹ کو بھی اصلی قرار دیا اور اس امر کی بھی تصدیق کی کہ کلبھوشن بھارتی شہری ہے۔ تاہم عالمی عدالت نے پاکستان سے کلبھوشن کی سزائے موت کے فیصلے پر نظر ثانی کا بھی مطالبہ کیا۔
کیس میں پاکستان کے ایڈہاک جج جسٹس تصدق حسین جیلانی نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر اختلافی نوٹ لکھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘ویانا کنونشن کا اطلاق جاسوسوں پر نہیں ہوتا، لہٰذا بھارت کی قونصلر رسائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی جانی چاہیے۔
یاد رہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادو کی بریت کیلئے عالمی عدالت کادروازہ کھٹکھٹایا تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ کلبھوشن کو تین مارچ دو ہزار سولہ کو ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوتے ہوئے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا تھا ۔بعدازاں کلبھوشن کا جرم ثابت ہونے پر فوجی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*