Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

فرانس میں پاک فضائیہ کے جے ایف۔17 تھنڈر طیاروں کی دھوم


فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 53 ویں فضائی میلے اور مظاہرے میں پاک فضائیہ کے جے ایف۔17 تھنڈر طیاروں کے فضائی مظاہرہ کو دیکھنے کے لئے ہوا بازی کے شائقین کے ہجوم امڈ آئے۔ اتوار کو پیرس سے یہاں موصولہ پیغام کے مطابق پیرس ایئر شو پیرس کے شہر لی بورگیٹ میں منعقد ہوا، ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے تقریب کے مقام پر جگہ کم پڑ گئی تمام عمر کے عوام کے لئے گیٹ کھول دیئے گئے۔ مقامی ساخت کے جے ایف۔17طیاروں کی دیگر طیاروں کے ہمراہ نمائش بھی کی گئی جو شائقین کی دلچسپی کا محور بنے رہے۔ پاک فضائیہ کے افسران و عملہ نے پر جوش شائقین کو جے ایف۔17 طیاروں کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور ہتھیار لیجانے کی صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی۔ پاکستان کے مایہ ناز طیاروں کو اپنے درمیان پاکر شائقین کی مسرت کی انتہا نہ رہی اور انہوں نے پاک فضائیہ کی ٹولی کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویربھی بناتے رہے۔ جامد نمائش کے دوران پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں تیار کردہ طیاروں نے خیر سگالی کے طور پر فضائی کرتب بھی دکھائے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*