Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

بارودی سرنگ دھماکہ:پاک فوج کے تین افسر اور ایک جوان شمالی وزیرستان میں شہید

مادرِ وطن کے دفاع کے لیئے افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے۔جمعہ کوشمالی وزیرستان کے علاقے خاڑکمر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 فوجی افسران اور 1جوان شہید ہوگئے۔افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی سرنگ لگاکر فوجی گاڑی کو نشانہ بنایاجس سے 4 افسران و جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
شہید ہونے والے افسران میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ شامل ہیں جن کا تعلق ہنزہ سے تھا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے میجر معیز مقصو د لکی مروت سے تعلق رکھنے والے کیپٹن عارف اللہ کاجبکہ چکوال کے شہیدلانس حوالدار ظہیر شہداءمیں شامل ہیں۔
خاڑ کمر واقعے میں 4 جوان زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران10 سیکورٹی اہلکار شہید اور 35 زخمی ہوچکے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*