Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

محسن داوڑ، علی وزیر کے خلاف کارروئی کریں گے، وزیراطلاعات پنجاب

پنجاب کے وزیراطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کے خلاف قانونی کارروئی کریں گے۔ جو پاکستان کے مفاد میں بات نہیں کرے گا اس کی سیاست نہیں رہے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ پاک فوج پر جو حملہ کیا گیا وہ ناقابلِ قبول اور شرمناک ہے۔ سیاست کریں لیکن ملک سے دشمنی نہ کری ۔ جو ملک سے دشمنی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے سوال ایڈز کے بارے میں ہوا جواب محسن داوڑ کے بارے میں ملا۔ بلاول کے لیے بہتر ہوگا کہ اپنے معاملات درست کرلیں۔ مریم نواز نے پاک فوج پرح ملہ کرنے والوں کے حق میں ٹوئیٹ کیا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ اندر سے ایک ہیں۔ ان کا ایجنڈا صرف کرپشن بچانا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*