Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

بی جے پی جیت کے قریب، مودی کے پھر سے وزیراعظم بننے کے امکان روشن

بھارت لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی دوسری مدت کے لیے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی جس سے نریندرا مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے۔

غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق 542 نشستوں پر مشتمل لوک سبھا کے الیکشن میں بی جے پی اتحاد کا پلڑا بھاری ہے ۔ این ڈی اے اتحاد 342 نشستوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس اور یو پی اے اتحاد اب تک صرف 90 نشستوں پرکامیاب رہی ہے۔ علاقائی جماعتیں 110 نشستوں پر آگے ہیں۔۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2019 میں ووٹ ڈالنے کی شرح 67 اعشاریہ 1 فیصد رہی۔

انتخابات ختم ہونے کے بعد جاری کیے جانے والے ایگزٹ پولزمیں بھی یہی کہا گیا تھا کہ نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اوراتحادیوں کی جیت کا قوی امکان ہے۔ مودی وراناسائی سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

ایگزٹ پولز کے مطابق بی جے پی کی سربراہی میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس 339 سے 370 تک سیٹیں حاصل کر رہا ہے جبکہ راہول گاندھی کی انڈین نیشنل کانگریس بمشکل 100 نشستیں حاصل کرپائے گی ۔

یاد رہے کہ 543 رکنی پارلیمنٹ میں اکثریت کے لیے 273 نشستیں حاصل کرنا ضروری ہیں ، لیکن ساتھ ہی ماہرین نے خبردار بھی کیا ہے کہ ماضی میں ایگزٹ پولز اکثر غلط ثابت ہوتے رہے ہیں۔

بھارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد اسی روز کیا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*