Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

امریکا ایران سے مذاکرات کیلئے تیار مگر پہل چاہتا ہے

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے پیدا ہونے والی کشدیدگی کے پیش نظر ایرانی قیادت سے ’بات چیت‘ کا عندیہ دے دیا۔

خبررساں ادارے ’اےایف پی‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ ایرانی قیادت سے بات چیت کے لیے آمادہ ہیں‘۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ’جو کچھ میں ایران سے چاہتا ہوں کہ تہران بات چیت کے لیے پہل کرے‘۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کہا تھا کہ ایران کو بات چیت کے لیے طلب نہ کیا جائے بلکہ وہ واشنگٹن کو بلائے۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر ایرانی حکام ایسا کرتے ہیں، ہم ان سے بات چیت کے لیے آمادہ ہیں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی امریکا نے ایران پر اسٹیل اور کان کنی کی صنعت پر پابندی عائد کی ہے۔

مذکورہ پابندی کے نتیجے میں ایران سے لوہا، اسٹیل، المونیم اور تانبا خریدنے یا تجارت کرنے والے کو بھی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے تمام ممالک پر ایران سے تیل خریدنے پر پابندی عائد کی تھی جو اس کی آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

امریکا کی جانب سے پابندی کا فیصلہ ایسا وقت پر سامنے آیا ہے جب ایران نے جوہری معاہدے کے بعض نکات پر حاصل تجارتی استثنیٰ میں توسیع نہ کرنے پر 60 دن کی مہلت دی تھی ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*