Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

پہنچے وہیں”قائداعظم ثانی“ جہاں سے نکلے تھے


مسلم لیگ نون کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے ملنے والی مہلت ختم ہونے پر( سات مئی بروز منگل ) دوبارہ کورٹ لکھ پت جیل پہنچ گئے۔ انہیں ان کی رہائش گاہ جاتی امرا سے ایک قافلے کی شکل میں سینکڑوں کارکنوں کے جھرمٹ میں جیل لایا گیا۔

ان کے بھتیجے میاں حمزہ شریف نے ان کی گاڑی چلائی جبکہ ان کی دختر اور مسلم لیگ ن میں نائب صدرکا عہدہ رکھنے والی مریم صفدر بھی گاڑی میں ان کے ہمراہ موجود تھیں۔کارکنوں نے اس موقع پر ووٹ کو عزت دینے کے نعرے کا اعادہ کیا اور میاں نواز شریف کو رہا کرنے کے نعرے بھی لگائے۔

مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل کے مطابق عوام کا ایک جم غفیر اپنے محبوب رہنما کے قافلے میں شریک تھا جبکہ آزاد ذرائع کے مطابق دو ہزار کے قریب لوگ اس قافلے کی رونق تھے۔


یاد رہے کہ تین بار کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سپریم کورٹ نے جیل سے چھ ہفتے کی رہائی اس بنا پر دی تھی کہ وہ اپنا علاج کروا لین لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دی جس میں استدعا کی گئی کہ انہیں لندن جا کر اپنا علاج کروانے کی اجازت دی جائے۔

یہ درخواست سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے، جس کی سربراہی چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کر رہے تھے، مسترد کر دی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*