Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

افغان پولیس ہیڈکوارٹر پر طالبان کا حملہ۔۔۔

حملہ افغان صوبے بغلان میں قائم پولیس ہیڈکوارٹر پر ہوا۔ بین القوامی میڈیا

ایک خود کش نے گیٹ پر خود کو اڑا لیا۔۔۔

 بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں قائم ایک پولیس ہیڈ کوارٹر میں طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا۔۔۔

افغانستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جب کہ دیگر طالبان جنگجوؤں نے اندر داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی۔

افغان حکومت نے طالبان کا حملہ پسپا کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کے مزید دستے طلب کرلیے ہیں۔۔۔ آخری اطلاعات تک طالبان اور پولیس کے درمیان لڑائی جاری تھی تاہم جانی و مالی نقصان سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*