Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

وینز ویلین آرمی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 7 اہم فوجی آفیسر ہلاک

وینزویلا میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 اہم فوجی آفیسرز ہلاک ہوگئے۔۔۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ دارالحکومت سے باہر ایک علاقے سے ملا۔۔۔

 بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سے فوجی افسران کو لے کر سان کارلوس کے لیے اُڑان بھرنے والا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 7  اہم فوجی افسران ہلاک ہوگئے۔۔۔

حادثے میں 2 میجرز، 3 کیپٹن اور 2 لیفٹیننٹ کرنل ہلاک ہوئے، ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔۔۔

وینزویلا کے صدر نے مادورو نے افسوسناک واقعے پر لواحقین سے دلی تعزیت اور واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*