Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما یٰسین ملک کی بھوک ہڑتال 13ویں روز میں داخل

سری نگر: بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں گرفتار حریت رہنما اور جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے سربراہ یٰسین ملک کی بھوک ہڑتال 12ویں روز میں داخل ہوگئی جس کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق صحت خراب ہوجانے پر یٰسین ملک کو نشینل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے غیر قانونی حراست سے نئی دہلی میں رام منوہر لوہیہ ہسپتال منتقل کیا۔

خیال رہے کہ انہوں نے 12 روز قبل اپنی غیر قانونی حراست اور این آئی اے حکام کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔

ان کے وکیل سومیت کوال نے حریت رہنما سے ہسپتال میں ملاقات کی، جنہوں نے ملاقات کے بعد ان کی حالت کو تشویشناک قرار دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں ہسپتال کے ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں کسی قسم کی وینٹیلیشن کا انتظام موجود نہیں جبکہ انہیں مستقل طور پر ہتھکڑیاں لگی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک امراض قلب میں مبتلا ہیں اور مستقل طور پر زندگی بچانے والی ادویات کا استعمال کرتے ہیں، ان کی موجودہ حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں بات کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*