Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

فواد چوہدری کا برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے برطانیہ سے کوہ نور ہیرا پاکستان کو واپس کرنے کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں کہ جلیانوالہ باغ اور بنگال میں قحط پر بھی معافی مانگی جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوہ نور ہیرا لاہور کی امانت ہے، میوزم کو واپس کیا جائے۔

ٹویٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ برطانوی حکومت سانحہ جلیانوالہ اور بنگال قحط پر پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سے معافی بھی مانگے، کیوں کہ یہ دونوں واقعات برطانیہ کے چہرے پر بد نما داغ ہیں۔

سانحہ جلیاںوالا کو 13 اپریل کو 100 سال مکمل ہو جائیں گے، 1919ء میں برطانوی فوجیوں نے امرتسر کے باغ میں پُرامن مظاہرین پر گولیاں برسا کر 1500 سے زیادہ افراد کو قتل کردیا تھا جبکہ 1943ء میں بنگال قحط میں

21 لاکھ سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے سانحہ جلیاں والا پر افسوس کا اظہار کیا ہے لیکن اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کہتے ہیں برطانوی حکومت کو باضابطہ طور پر دونوں واقعات پر معافی مانگنی چاہئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*