Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

بیوروکریسی کا نیب سے گلہ مسترد کرتا ہوں، چیئرمین جاوید اقبال

قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کا نیب سے گلہ مسترد کرتا ہوں۔

نیب چیئرمین نے نیب خیبرپختونخوا کا دورہ کیا،اس دوران نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب حکومت کا ادارہ ہے، آپ جمہور کی خدمت کررہے ہیں ہم معاونت کررہےہیں۔

انہوں نےکہا کہ نیب کیوں ایسا قدم اٹھائے جس سے ملک کا نقصان ہو؟بیوروکریسی کے نیب کارروائیوں سے متعلق گلے کو مسترد کرتا ہوں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی ریڑھ کی ہڈی ہے،وہ کام نہیں کرے تو نیب کا کیا قصور ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ایک ہزار 4 سو سے زائد ریفرنسز میں ایک درجن بیوروکریٹس کے نام ہوں گے لیکن نیب نے کسی بیوروکریٹ کو ایک، دو مرتبہ سے زیادہ نہیں بلایا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ملک 98 ارب روپے کا مقروض ہے لیکن کسی شہر میں 98 ارب روپے کے کام نظر نہیں آرہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک میں 50 فیصد افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ملک کے ہر شہر گیا ہوں لیکن ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کا حال ناقابلِ بیان ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں بالخصوص مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے نیب پر ایک سال سے زائد عرصے سے یک طرفہ احتساب کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف مختلف ریفرنسز کی وجہ سے نیب کو مختلف الزامات کا سامنا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*