Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

چین نے مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی

چین نے سلامتی کونسل میں مختلف ممالک کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کوعالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد روک دی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  سلامتی کونسل میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرکے خلاف قرارداد پراعتراض کی ڈیڈلائن ختم ہونے کا آج آخری دن تھا، بھارت کی درخواست پر فرانس، امریکا اور برطانیہ نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پیش کی تھی تاہم چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو روک دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ذمے دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیشہ مناسب مؤقف اپنایا، مسعود اظہر کے خلاف قرارداد پرفریقین سے رابطےمیں رہے ہیں، تاہم ہمارا مؤقف ہے کہ اس مسئلے پرمتعلقہ اداروں کو قوانین اورطریقہ کارکی پیروی کرنی ہوگی، اور تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل مسئلے کامناسب حل ہوگا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*