Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

حکومت کا 2019 میں سول اعزازات 127 شخصیات کو دینے کا اعلان

حکومت نے2019 میں سول اعزاز کیلئےنامزد شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے۔ یہ فہرست عام طور پر ہر سال 14 اگست (یوم آزادی) کو جاری کی جاتی ہے تاہم اسے یوم پاکستان سے 2 ہفتے قبل اس لیے جاری کیا گیا کیونکہ گزشتہ سال یوم آزادی پر ملک میں حکومت قائم نہیں ہوسکی تھی۔

حکومت پاکستان نے 18 غیر ملکی افراد سمیت 127 افراد کو سول اعزاز کے لیے منتخب کیا ہے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی 12 کیٹیگریز میں نمایاں خدمات انجام دینےوالی شخصیات کواعزازدیں گے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم اور وقار یونس کو ہلال امتیاز دیا جائے گا۔ سانحہ مستونگ میں شہید سراج رئیسانی کا نام تمغہ شجاعت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

مشہور گلوکار عطااللہ عیسی خیلوی اور سجاد علی بھی سول ایوارڈ کے لیے نامزد کئے گئے ہیں، دونوں گلوکاروں کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

اداکارہ بابرہ شریف اور ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ بھی ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کئے گئے ہیں۔

اداکارہ ریما اور ریسلر انعام بٹ کو بھی سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ اداکارہ مہوش حیات اورمشیرماحولیات ملک امین اسلم بھی سول اعزاز کیلئے نامزد کئے گئے ہیں۔

تعلیم، صحت، عوامی خدمت، سائنسدان اور انجیئنرز بھی سول اعزاز کے لیے نامزد کئے گئے ہیں۔ سول اعزازات دینے کی تقریب 23 مارچ  یوم پاکستان پرمنعقد ہوگی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*