Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

بھارت میں مسلمانوں پر مظالم پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ کی تنبیہ

اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کی سربراہ مشیل باشیلے نے بھارت کو مسلمانوں کے حوالے سے امتیازی پالیسیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک غیر متوازن معاشرے میں خطرناک سیاسی عزائم سے کمزور طبقے کی حق تلفی ہوگی جس سے معاشی بڑھوتری کو بھی نقصان ہوسکتا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مشیل باشیلے نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کو اپنی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارت سے اقلیتوں کو ہراساں کرنے اور نشانہ بنانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں بالخصوص مسلمانوں اور دیگر تاریخی طور پر امتیازی سلوک کے شکار افراد میں دلت اور دیگر طبقے شامل ہیں۔

مشیل باشیلے نے اپنی رپورٹ میں بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں بڑھتی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا ادارہ مقبوضہ کشمیر میں صورت حال کی عملی تفتیش کے لیے تیار تھا۔

انہوں نے کہا کہ ‘مقبوضہ کشمیر میں جاری کشیدگی پر مجھے بدستور تشویش ہے کیونکہ کنٹرول لائن (ایل او سی) کے دونوں اطراف شیلنگ اور فائرنگ سے جانی نقصان اور مقامی آبادی کو نقل مکانی کا سامنا ہے’۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*